اہم خبریں: کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومیکرون‘ ہندوستان میں داخل، کرناٹک میں دو معاملوں کی تصدیق

اومیکرون ویرینٹ
اومیکرون ویرینٹ
user

قومی آوازبیورو

02 Dec 2021, 4:38 PM

کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومیکرون‘ ہندوستان میں داخل، کرناٹک میں دو معاملوں کی تصدیق

جنوبی افریقہ میں سب سے پہلے رپورٹ ہونے کے بعد ملک کے 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون ہندوستان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے اطلاع دی کہ ریاست کرناٹک میں اومیکرون کے دو معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اومیکرون اب تک 29 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اس کے کل 373 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

02 Dec 2021, 2:21 PM

ہر کسی کا درد وہی شخص سمجھ سکتا ہے جو خاندان والا ہوتا ہے، اکھلیش یادو کا یوگی پر حملہ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے للت پور میں منعقدہ اجلاس کے دوران ان پر عائد کئے جانے والے کنبہ پروری کے الزمات کا جواب دیتے ہوئے موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا، ’’اقتدار میں موجود لوگ ہمیشہ کنبہ پروری کی سیاست کے نام پر مجھے بدنام کرتے ہیں۔ لیکن میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ ایک خاندان والا شخص ہی خاندان کے تمام افراد کے درد کو سمجھ سکتا ہے۔‘‘

02 Dec 2021, 11:58 AM

آلودگی کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا دہلی حکومت سے سوال ’اسکول کیوں کھولے گئے؟‘

سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کے معاملہ میں آج سماعت کے دوران دہلی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا، ’’ہم صنعتی اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر سنجیدہ ہیں۔ آپ ہمارے کندھے پر رکھ کر بندوق نہیں چلا سکتے۔ اسکول کیوں کھل رہے ہیں؟‘‘

سپریم کورٹ نے مرکز اور دہلی حکومت کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ یا تو فضائی آلودگی کو قابو کرنے پر کوئی سنجیدہ منصوبہ پیش کریں نہیں تو سپریم کورٹ اپنی جانب سے کوئی فیصلہ لینے پر مجبور ہوگا۔‘‘


02 Dec 2021, 10:54 AM

راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف اپوزیشن لیڈران کا احتجاج جاری، پارلیمنٹ احاطہ میں نعرے بازی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج چوتھا دن ہے اور اپوزیشن لیڈران کی جانب سے حزب اختلاف کے 12 راجیہ سبھا کے ارکان کی معطلی کے خلاف آج بھی پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈران نے گاندھی کے مجسمہ پر کالی پٹی باندھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

02 Dec 2021, 9:38 AM

ہندوستان کورونا کے 9765 نئے معاملے، 477 اموات

مرکزی وزیر صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 9765 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 477 لوگوں کی جان چلی گئی، جبکہ 8548 لوگوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک میں فی الحال فعال کیسز کی تعداد 99763 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔