اہم خبریں: کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر ہریانہ کے بہادر گڑھ میں ’کسان مہاپنچایت‘

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

26 Nov 2021, 12:54 PM

کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر ہریانہ کے بہادر گڑھ میں ’کسان مہاپنچایت‘

زرعی قوانین کے خلاف چلائی گئی کسانوں کی تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر ہریانہ کے بہادر گڑھ میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا۔

26 Nov 2021, 11:40 AM

تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو امرتسر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

امرتسر میں کسانوں کے ایک گروپ نے ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے گزشتہ ایک سال سے جاری کسان تحریک کے دوران اپنی جان گنوا دی۔

26 Nov 2021, 10:06 AM

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد پھر 10 ہزار سے زیادہ، 488 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10549 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 9868 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فی الحال 110133 کورونا کیسز فعال ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔