اہم خبریں: کووڈ سے موت کے معاملے میں پچاس ہزار کا معاوضہ کافی نہیں: چنی

چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

25 Nov 2021, 4:25 PM

کووڈ سے موت کے معاملے میں پچاس ہزار کا معاوضہ کافی نہیں: چنی

پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کہاکہ کووڈ سے موت کی صورت میں اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ کافی نہیں ہے۔ چنی نے اس سلسلہ میں کل وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا کہ معاوضہ چار لاکھ روپے ہونا چاہئے جیسا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے مارچ 2020میں اعلان کیا گیا تھا۔

مرکز نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ سے موت کے معاملہ میں پچاس ہزار روپے کا معاوضہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ(ایس ڈی آر ایف) سے دیا جاسکتا ہے۔

25 Nov 2021, 2:51 PM

دہلی کے تمام تعمیراتی مزدوروں کے کھاتوں میں 5-5 ہزار روپے جمع کئے جائیں گے، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’میں نے آج حکم دیا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی کے پیش نظر تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتوں میں 5000 روپے جمع کرائے جائیں۔ ہم مزدوروں کو ان کی کم از کم اجرت کے مطابق ان کو ہونے والے نقصان کا ہرجانہ بھی فراہم کریں گے۔‘‘

25 Nov 2021, 1:36 PM

سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار، عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کتاب میں سلمان خورشید کی جانب سے ہندوتوا کے تعلق سے جو باتیں کہی گئی ہیں ان پر ایک طبقہ کو اعتراض ہے۔ دہلی ہائی کورٹ سے جس عرضی کو خارج کیا گیا ہے، اس میں سلمان خورشید کی کتاب کے سرکولیشن، خرید و فروخت اور پبلی کیشن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


25 Nov 2021, 11:39 AM

تریپورہ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ تریپورہ میں آزادانہ اور منصفانہ بلدیہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کی دو اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں۔

سپریم کورٹ نے مرکز اور تریپورہ حکومت کو یہ ہدایت دی کہ بیلٹ اور ووٹوں کی گنتی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

25 Nov 2021, 9:45 AM

ہندوستان میں کورونا کے 9119 نئے کیسز، 396 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9119 معاملے رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 396 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 10264 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب صرف ایک لاکھ 9 ہزار 940 کیسز فعال رہے گئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ 539 دنوں میں سب سے کم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔