اہم خبریں: آسمانی بجلی گرنے سے تین نوجوان ہلاک

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

21 Sep 2021, 6:32 PM

آسمانی بجلی گرنے سے تین نوجوان ہلاک

مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں آج دوپہر بجلی گرنے سے تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوکندر تومر (25)، دھرم ویر پرجا پتی (20) اور رام بیر سنگھ تومر دوپہر کے وقت موسلادھار بارش کے دوران بجلی گرنے سے امباہ قصبے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ تینوں آدمی بارش سے بچنے کے لیے ایک پتھر کے چبوترے پر کھڑے تھے۔ دوسری جانب امباہ کے قریب گاؤں کھجوری میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے دو مویشیوں کی موت کی خبر ہے۔

21 Sep 2021, 3:39 PM

ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر ای ڈی سے دہلی ہائی کورٹ کا جواب طلب

دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کے خلاف کی گئی کارروائی پر جواب پیش کرے۔ ابھیشیک بنرجی نے ہائی کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے کہا ای ڈی کے ان کے خلاف سمن جاری کرنے کو چیلنج کیا تھا۔

دریں اثنا، دہلی ہائی کورٹ نے ابھی شیک بنرجی کی عرجی پر انہیں کوئی عبوری راحت فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

21 Sep 2021, 2:25 PM

گنیش کی مورتیاں ڈمپر کے ذریعے پانی میں بہانے والے 9 ملازمین برخاست!

ایم پی کے اندور شہر کی میونسپل کمشنر پرتبھا پاٹل کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد 9 ملازمین کی سروس ختم کر دی ہیں جبکہ، 2 کو معطل کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ان ملازمین کو ہندو دیوتا گنیش کی مورتیوں کو ڈمپر کے ذریعے پانی میں پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرتبھا پاٹل نے کہا، ’’انہیں مورتیوں کو احترام کے ساتھ وسرجت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن انہوں نے ہدایات پر احتیاط سے عمل نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں کے جذبات اور عقیدہ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہم ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔‘‘


21 Sep 2021, 11:57 AM

جموں و کشمیر میں 10 ویں اور 12ویں جماعت کے لئے اسکول کھول دئے گئے، طلبا میں خوشی

جموں و کشمیر میں 10 ویں اور 12ویں جماعت کے لئے کورونا لاک ڈاؤں کے سبب کئی مہینوں تک بند رہنے والے اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔ اسکول پہنچنے والے طلبہ و طاطلبات کو کورونا اصلوں کی پاسداری کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا، کوٹھی باغ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی استانی شبینہ تاج نے کہا، ’’بچے اسکولوں میں واپس آکر بہت خوش ہیں۔ ہم کورونا سے متعلق پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں۔‘‘

21 Sep 2021, 9:46 AM

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 26 ہزار نئے کیسز، 250 افراد فوت

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 34469 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 252 افراد کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔