اہم خبریں: سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس منعقد، زرعی قوانین واپسی کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

20 Nov 2021, 1:48 PM

سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس منعقد، زرعی قوانین واپسی کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کرنے کے بعد آج سنیوکت کسان مورچہ کے عہدیداران کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، نیز کسانوں کے مزید مسائل پر کیا رخ اختیار کیا جائے، اس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

20 Nov 2021, 11:57 AM

آندھرا کے اننت پور ضلع میں 3 منزلہ عمارت منہدم، 3 بچے اور ایک خاتون جان بحق

آندھر پردیش کے اننت پور ضلع میں بھاری بارش کے درمیان ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہو گیا۔ کدیری قصبہ میں پیش ہونے والے اس حادثہ میں تین بچوں اور ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا اور جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکل انسپکٹر ستیہ بابو کے مطابق عمارت کے ملبہ میں چار افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

20 Nov 2021, 9:55 AM

ہندوستان میں کورونا کے 10302 نئے کیسز، 267 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 267 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 11787 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ فی الحال ملک بھر میں صرف ایک لاکھ 24 ہزار 868 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 531 دنوں میں سب سے کم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔