اہم خبریں: ’شراب وہی افراد خرید سکیں گے جو کورونا کی دونوں خوراک لگوا چکے!‘

’شراب وہی افراد خرید سکیں گے جو کورونا کی دونوں خوراک لگوا چکے!‘
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ضلع ایکسائز آفیسر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شراب صرف انہی افراد کو فروخت کی جائے جنہوں نے کورونا کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔
وزیر اعلیٰ چنّی کی قیادت میں پنجاب کے وزرا کرتارپور صاحب کے لئے روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنّی کی قیادت میں پنجاب کے وزرا اور دیگر افراد پر مشتمل ایک جتھہ پاکستان میں واقع گردوارا کرتار پور صاحب کے لئے روانہ ہوا۔
70 سالوں سے آلودہ ہو رہی جمنا 2 دن میں صاف نہیں ہوگی! کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’جمنا کو اتنا زیادہ آلودہ ہونے میں 70 سال لگے ہیں، یہ 2 دن میں صاف نہیں ہو پائے گی۔ میں نے انتخابات میں لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگلے انتخابات تک جمنا صاف ہو جائے گی۔ ہم نے وار فوٹنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے لئے ہم نے 6 ایکشن پوائنٹس قائم کئے ہیں، میں ذاتی طور پر اس کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔‘‘
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا لیہ، لداخ کا دورہ
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لداخ کے لیہ پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وہ ان ہندوستانی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریزانگ لا جائیں گے، جنہوں نے 1962 میں جنگ لڑی تھی۔ ان فوجیوں کے لئے نئے سرے سے تیار کردہ جنگی یادگار کو وقف کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔