اہم خبریں: لکھیم پور سانحہ پر ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی

لوک سبھا
لوک سبھا
user

قومی آواز بیورو

17 Dec 2021, 2:47 PM

لکھیم پور سانحہ پر ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی

لوک سبھا میں لکھیم پور کھیری سانحہ کے خلاف حزب اختلاف کی زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کی کارروائی پیر 20 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اس دوران حزب اختلاف کے ارکان نے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔

17 Dec 2021, 11:24 AM

اسلام آباد میں تین روزکے لئے موبائل فون سروسز معطل

اسلام آباد: پاکستان حکومت نے جمعہ سے شروع ہورہے اسلامی کانفرنس (آئی آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے پیش نظردارالحکومت میں تمام موبائل فون سروسز تین دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اسلام آباد میں 17 سے 19 دسمبر تک موبائل فون سروسزبند رکھنے کے تعلق سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں آنے والے کئی مسلم اوردیگر ممالک کےمعززین اوروزرائے خارجہ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خارجہ نے 20 دسمبر کودارالحکومت میں عام تعطیل کی تجویزرکھی ہے ۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک سروس بند رہے گی۔

17 Dec 2021, 10:02 AM

ہندوستان میں کورونا کے 7447 نئے کیسز، 391 اموات

مرکزی وزیر صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 7886 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 391 افراد کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔