اہم خبریں: کسانوں کا قتل کرنے والا وزیر مستعفی ہو اور سزا کا سامنا کرے، راہل گاندھی

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

16 Dec 2021, 11:38 AM

کسانوں کا قتل کرنے والا وزیر مستعفی ہو اور سزا کا سامنا کرے، راہل گاندھی

لوک سبھا میں بولتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’لکھیم پور کھیری میں ہونے والے قتل کے خلاف ہمیں بولنے نہیں دیا جا رہا، جبکہ اس واردات میں ایک وزیر ملوث تھا اور اس کی بنا پر کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک سازش تھی۔ جس وزیر نے کسانوں کا قتل کیا اسے استعفی دینا چاہئے اور سزا کا سامنا کرنا چاہئے۔‘‘

16 Dec 2021, 10:08 AM

ہندوستان میں کورونا کے 7974 نئے کیسز، 343 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 7948 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 343 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 87245 کیسز فعال ہیں۔ مجموعی طور پر 3 کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار 879 افراد شفایاب جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 478 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔