اہم خبریں LIVE: روس کے ایک کیفے میں لگی شدید آگ، 13 افراد جاں بحق

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

05 Nov 2022, 9:51 PM

روس کے ایک کیفے میں لگی شدید آگ، 13 افراد جاں بحق

روس کے مغربی شہر کوستروما میں ہفتہ کے روز ایک کیفے میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں جھلسنے کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ چار دیگر افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی شنہوا نے مقامی ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری چینل ٹاس نیوز کے حوالے سے کہا کہ آگ لگنے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 250 لوگوں کو کیفے سے نکالا گیا تھا اور غالباً کیفے میں آنے والے ایک مہمان کے ذریعہ کی گئی آتش بازی سے یہ حادثہ ہوا۔

05 Nov 2022, 6:48 PM

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تحائف توشہ خانہ معاملے میں تحقیقات شروع

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوران صدارت ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے تھے یا ساتھ لے گئے، اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کو غیر ملکی سربراہان کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف توشہ خانے سے غائب ہو گئے ہیں۔ ایوان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے اس سلسلے میں مدد مانگ لی ہے۔ کانگریشنل تفتیش کاروں نے سابق صدر کو ملے درجنوں قیمتی تحائف کی تحقیقات شروع کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں ملا گالف کا سامان، ہیرے کے ٹاپس اور روسی صدر پیوٹن کی دی گئی فٹ بال غائب ہیں۔ توشہ خانے سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا گیا عبدالعزیز السعود اعزاز بھی غائب ہے۔ رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیے گئے تحائف کی مالیت 50 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔

05 Nov 2022, 4:55 PM

سنسنی خیز مقابلہ میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں داخل، آسٹریلیا باہر

ٹی-20 عالمی کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور میزبان آسٹریلیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ آج کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پتھوم نشانکا کے 67 رنوں کی بدولت 20 اوور میں 141 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 19.4 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنا کر 4 وکٹ سے جیت لیا۔


05 Nov 2022, 2:46 PM

بی جے پی کچھ بھی کر لے فرق نہیں پڑے گا، ہماچل کے عوام کانگریس کو اقتدار میں لائیں گے، بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ’’عوام سب سے زیادہ طاقتور ہیں اور ہماچل کے لوگوں نے ریاست میں کانگریس کو اقتدار میں لانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ بی جے پی جو بھی کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘

05 Nov 2022, 12:05 PM

اوڈیشہ، راجستھان، بہار، یوپی اور چھتیس گڑھ کے ضمنی انتخابات کا اعلان، 5 کو ووٹنگ، 10 کو جاری ہوں گے نتائج

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج اوڈیشہ، راجستھان، بہار، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کے ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ ای سی آئی کے مطابق کل 6 سیٹوں پر پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔


05 Nov 2022, 10:21 AM

بیدر، کرناٹک میں دلخراش سڑک حادثہ، 7 خواتین ہلاک، 6 زخمی

کرناٹک کے بیدر ٹرک اور آٹو رکشہ کے تصادم سے پیش آنے والے دلخراش حادثہ میں 7 خواتین ہلاک ہو گئیں، جبکہ 6 زخمی ہو گئیں۔ یہ حادثہ بیمال کھیڑہ گاؤں کے نزید پیش آیا۔ بڈامانا ہلی نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کو بیدر استپال منتقل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */