اہم خبریں: گجرات کے موربی میں کیبل پل گرنے سے 35 افراد ہلاک، بچاؤ کا کام جاری

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

30 Oct 2022, 9:29 PM

گجرات کے موربی میں کیبل پل گرنے سے 35 افراد ہلاک، بچاؤ کا کام جاری

گجرات کے موربی ضلع میں ماچھو ندی پر کیبل پل گرنے سے سینکڑوں لوگ دریا میں گر گئے۔ اس حادثے میں اب تک 35 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جس کی تصدیق وزیر برجیش میرجا نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دریا میں گرنے والے باقی لوگوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا، ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے، پٹیل موقع کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

30 Oct 2022, 7:58 PM

عامر خان کی والدہ کو پڑا دل کا شدید دورہ، اب حالت مستحکم

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی والدہ زینت حسین کو دل کا شدید دورہ پڑا، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے، بریچ کینڈی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جہاں وہ داخل ہیں رپورٹ کے مطابق عامر خان کے کنبہ کے افراد ریاست کے پنچگنی ہل اسٹیشن میں واقع اپنے بنگلے میں دیوالی منا رہے تھے۔ اداکار کی والدہ کو سینے میں تکلیف ہونے کے فوراً بعد ممبئی میں بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کنبہ کے کئی افراد اسپتال میں ان کی عیادت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی نبض مستحکم ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل دے رہی ہیں۔

30 Oct 2022, 4:41 PM

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیتا ٹاس، پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ٹی-20 عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے آج کے میچ میں دیپک ہڈا کو موقع دیا ہے۔


30 Oct 2022, 4:04 PM

ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست

ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ 12 مرحلے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ پرتھ کے میدان پر کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی تیز گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈ کو 91 رکن پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد پاکستان نے 92 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 13.5 اوور میں 95 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔

30 Oct 2022, 1:02 PM

بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے کو 3  رن سے ہرایا

ٹی 20 عالمی کپ کے دوران برسبین کے گابا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 رن سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوور کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رن ہی بنا سکی۔


30 Oct 2022, 11:37 AM

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151 رنوں کا ہدف دیا

بنگلہ دیش نے نجم الحسن شنٹو (71) کی نصف سنچری اور عفیف حسین کے ناٹ آؤٹ 29 رنوں کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ 2022 میں اتوار کو زمبابوے کے سامنے 151 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی۔ ٹیم کے دو وکٹ 32 رنوں پر گرنے کے بعد شنٹو نے کپتان ثاقب الحسن کے ساتھ 54 رنوں کی شراکت کی۔ ثاقب الحسن نے 20گیندوں پر ایک چوکا لگاکر 23 رن بنائے جبکہ شنٹو نے 55 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 71 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ عفیف نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 29 رن بناکر بنگلہ دیش کا اسکور سات وکٹ پر 150تک پہنچادیا۔

30 Oct 2022, 8:49 AM

دہلی میں مجموعی فضائی معیار ’انتہائی خراب‘، آئی ٹی او پر ’اے کیو آئی‘ 350 ریکارڈ

دہلی میں فضائی آلودگی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ مجموعی فضائی معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے جبکہ اے کیو آئی 350 درج کیا گیا ہے۔


30 Oct 2022, 8:49 AM

عراق: بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 20 زخمی 

عراق کے دار الحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے دھماکہ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

30 Oct 2022, 8:49 AM

جنوبی کوریا میں ’ہیلووین پارٹی‘ کے دوران بھگدڑ، ہلاک شدگان کی تعداد 151 ہو گئی 

جنوبی افریقہ میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں 151 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایران، ازبیکستان، چین اور ناروے سے تعلق رکھنے واولے 19 افراد بھی شامل تھے۔


30 Oct 2022, 8:49 AM

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تلنگانہ کے گولاپلی سے شروع

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تلنگانہ کے گولاپلی سے شروع ہوئی۔ آج کی یاترا فرخ نگر شاد نگر پر جانے کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔

30 Oct 2022, 8:26 AM

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے، بارش کے خلل پیدا کرنے کا اندیشہ

ٹی-20 عالمی کپ میں آج ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہونے جا رہا ہے۔ ہندوستان نے اپنے سابقہ دونوں میچوں میں (پاکستان اور نیدرلینڈ کے خلاف) جیت درج کی ہے۔ یہ مقابلہ پرتھ کے میدان پر کھیلا جانا ہے۔ دریں اثنا، آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے پرتھ میں دوپہر کے بعد مطلع ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کے 50 فیصد امکانات ظاہر کئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔