اہم خبریں LIVE: تُنیشا شرما نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش، شیزان خان کی ماں اور بہن بھی تھیں موجود

ٹی وی اداکارہ تُنیشا شرما نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش
ٹی وی اداکارہ تُنیشا شرما کی آج آخری رسومات ادا ہو گئیں۔ انھیں نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش کیا گیا۔ تُنیشا کی آخری رسومات میں ان کے ساتھی اداکار اور خودکشی کے حالات پیدا کرنے کے ملزم شیزان خان کی ماں اور بہن بھی شریک ہوئیں۔
نرملا سیتارمن کا ایمس دہلی میں علاج جاری، پیٹ کے انفیکشن سے ہیں متاثر
مرکزی وزیر مالیات کا ایمس دہلی میں علاج جاری ہے۔ وہ 26 دسمبر کو ایمس میں داخل کی گئی تھیں جب انھیں پیٹ میں انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں پیٹ میں ہلکا انفیکشن ہوا تھا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 28 دسمبر کو انھیں ایمس سے چھٹی مل جائے گی، حالانکہ اس سلسلے میں مصدقہ طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ اتنا ضروری بتایا جا رہا ہے کہ وہ دھیرے دھیرے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
شمالی ہندوستان میں سرد لہر یکم جنوری تک جاری رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
ہندوستان کے محکمہ موسیمات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی ہندوستان میں جنوبی ہریانہ، مغربی یوپی، پنجاب اور راجستھان کے متعدد حصوں میں سرد لہر اور دھند جاری رہے گی اور یکم جنوری تک موسم میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔
آسام کے جوراہاٹ میں تیندوے کا حملہ، محکمہ جنگلات کے تین ملازمین سمیت 13 افراد زخمی
آسام کے جوراہاٹ میں ایک تندوے نے افرا تفری پھیلا دی اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ اے این آئی کے مطابق تیندوے کے حملہ میں محکمہ جنگلات کے 3 ملازمین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فور طور پر مقامی استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جوراہاٹ کے ایس پی موہن لال مینا نے بتایا کہ تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔
انڈین کوسٹ گارڈ نے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو کیا ضبط، 10 افراد بھی زیر حراست
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اے ٹی ایس گجرات کی انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر ایک پاکستانی کشتی کو 10 عملے کے ساتھ ہندوستانی سمندری حدود میں پکڑا ہے۔ اس کشتی سے اسلحہ، گولہ بارود اور تقریباً 300 کروڑ روپے کی 40 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔ یہ اطلاع انڈین کوسٹ گارڈ نے دی۔
ہم کورونا کی صورت حال پر بہت فکر مند ہیں لیکن یہ سارا ڈرامہ بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لئے کیا رچایا گیا، کے سی وینوگوپال
کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا ’’ہم کووڈ کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں لیکن یہ سارا ڈرامہ یاترا (بھارت جوڑو) کو روکنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ چین سے پروازیں آ رہی ہیں لیکن قومی سطح کا کوئی پروٹوکول نہیں ہے جو ڈبلیو ایچ او نے تجویز کیا ہو۔ پی ایم مودی عوامی جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں لیکن کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔‘‘ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر صحت نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی درخواست کی تھی۔
ملک بھر کے اسپتالوں میں ’کوویڈ ماک ڈرل‘ کا انعقاد، دہلی میں ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے لیا جائزہ
عالمی سطح پر وائرس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی احتیاط کی روشنی میں ہندوستان بھر کے اسپتال آج کوویڈ ماک ڈریل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ماک ڈلر کا مقصد آلات، طریقہ کار اور افرادی قوت کے لحاظ سے ہسپتالوں کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔ دہلی میں بھی اس طرح کی ماک ڈرل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ماک ڈرل کا جائزل لیا۔ اے این آئی کے مطابھق منیش سسودیا دہلی کے لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں پہنچے اور کوویڈ ماک ڈرل کا جائزہ لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔