اہم خبریں LIVE: کرناٹک واقع مندر کے 5 پجاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

24 Jun 2022, 6:41 PM

کرناٹک کے دیول گنگاپور مندر کے 5 پجاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک کے دیول گنگاپور مندر کے 5 پجاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے کچھ ویب سائٹس بنا کر لوگوں سے پیسے حاصل کیے۔ دراصل یہ مندر حکومت کے ماتحت ہے اور پجاریوں کے مبینہ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے حکومت کے ساتھ دھوکہ کیا۔

24 Jun 2022, 4:09 PM

ہم اقتدار میں ہیں اور ہمارے پاس اکثریت ہے، اجیت پوار

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ن ے کہا ’’ہم اقتدار میں ہیں اور ہمارے پاس اکثریت ہے۔ ہم اسی طرح فیصلے کئے، جس طرح حکومت کرتی ہے۔ اگر آپ اقتدار میں ہوتے اور آپ کے پاس اکثریت ہوتی تو کیا آپ ایسا نہ کرتے؟ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے کا حق ہے۔ متعلقہ وزیر اور افسران مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔‘‘

دراصل اجیت پوار بی جے پی کے ایم ایل سی پروین داریکر کے اس خط پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جو انہوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) حکومت کے دور اقتدار میں جابجا کئی فیصلے لئے ہیں، جن کی جانچ ہونی چاہئے۔

24 Jun 2022, 2:35 PM

بی جے پی ہر طرح سے غیر بی جے پی ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کر رہی ہے، تیجسوی یادو

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا ’’بی جے پی ہر طرح سے غیر بی جے پی ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔ مہاراشٹر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے پہلے سے منصوبہ بند نظر آتا ہے۔ یا تو وہ دباؤ ڈالتے ہیں، ڈراتے ہیں یا خریدتے ہیں۔ یہاں تک کہ بہار میں بھی لوگوں نے بی جے پی کو مسترد کر دیا لیکن وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر دباؤ ڈالا گیا اور ریاست میں ایسا ہی ہوا۔‘‘


24 Jun 2022, 12:03 PM

جموں وکشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جمعے کی صبح جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم کی مدد سے جمعے کی صبح جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ،پلوامہ، سری نگر اور کٹھوعہ اضلاع میں مارے گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چھاپے کس کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔

24 Jun 2022, 11:15 AM

حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کو ’زیڈ کیٹیگری‘ کی سیکورٹی حاصل، ذرائع

حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کو زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی حاصل ہو گئی ہے۔ اے این آئی نے یہ اطلاع ذرائع کے حوالہ سے دی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں این ڈی اے کی صدراتی امیدوار دروپدی مرمو کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔


24 Jun 2022, 9:13 AM

ہندوستان میں کورونا کے 17336 نئے معاملے، فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار سے متجاوز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 19336 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، اس دوران 13 افراد کی جانچ چلی گئی جبکہ 13029 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کر تے ہوئے 88284 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔