اہم خبریں LIVE: کابل میں وزیر محمد اکبر خان گرانڈ مسجد کے قریب دھماکہ!

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

23 Sep 2022, 6:59 PM

افغانستان: کابل میں وزیر محمد اکبر خان گرانڈ مسجد کے قریب دھماکہ

افغانستان کے کابل واقع وزیر محمد اکبر خان گرانڈ مسجد کے قریب دھماکہ کی آواز سنائی دی ہے۔ یہ اطلاع افغانستان کی ’ٹولو نیوز‘ کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ دھماکہ میں ہوئے نقصان سے متعلق کوئی خبر ہنوز نہیں ملی ہے۔

23 Sep 2022, 5:06 PM

ہائی کورٹ نے ٹھاکرے دھڑے کے حق میں سنایا فیصلہ، شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے انعقاد کی اجازت

بمبئی ہائی کورٹ نے شیو سینا کے ٹھاکرے دھڑے کو شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی منعقد کرنے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ بی ایم سی نے دسہرہ ریلی کو اجازت نہ دے کر اپنی طاقت کا بیجا استعمال کیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ریلی کے انعقاد کے لئے شیواجی پارک کا میدان 2 سے 6 اکتوبر تک شیو سینا کو دیا جائے گا۔

23 Sep 2022, 4:15 PM

دسہرہ ریلی سے متعلق ٹھاکرے دھڑے کی عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت، شندے دھڑے کی درخواست مسترد

بمبئی ہائی کورٹ میں شیوسینا کے ٹھاکرے دھڑے کی اس عرضی سماعت کی گئی، جس میں شیواجی پارک میں بی ایم سی کی جانب سے دسہرہ ریلی کو اجازت نہ دینے کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، شندے دھڑے کی طرف سے رکن اسمبلی سدا سورنکار نے بھی اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست پیش کی، جسے ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا۔


23 Sep 2022, 3:31 PM

افغان دارالحکومت کابل کی جامع مسجد وزیر محمد اکبر خان میں دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع جامع مسجد وزیر محمد اکبر خان میں دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

23 Sep 2022, 2:02 PM

لالو سے ہاتھ ملا کر نتیش نہ گھر کے رہے، نہ گھاٹ کے! پورنیہ ریلی میں امت شاہ کا بیان

بہار کے پرنیہ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ’’2024 میں آپ (وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار) صرف دو لوک سبھا سیٹیں جیت پائیں گے ’نہ گھر کے رہے، نہ گھاٹ کے۔‘ 2024 کے انتخابات آنے دو، بہار کے عوام لال-نتیش کی جوڑی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ ہم مکمل یہاں (بہار میں) بھی 2025 میں مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بہار کے عوام نے آپ کو طویل وقت تک ’بینیفٹ آف ڈاؤٹ‘ دیا۔ اب وہ جانتے ہیں کہ نہ تو لالو کی اور نہ ہی آپ کی جماعت واپسی کرے گی، بہار میں صرف پی ایم مودی کا کمل کھلے گا۔‘‘


23 Sep 2022, 12:20 PM

کیا علما سے بھاگوت کو ’راشٹرپِتا‘ کہلوانے سے بی جے پی کی مدارس و مساجد کے تئیں منفی ذہنیت تبدیل ہوگی؟ مایاوتی کا سوال

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی مولانا عمیر الیاسی سے ملاقات پر مایاوتی نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ’’موہن بھاگت کی جانب سے دہلی میں واقعہ مسجد اور مدرسہ میں جا کر علما سے ملاقات کرنے اور پھر ان سے اپنے آپ کو ’راشٹر پِتا‘ اور ’راشٹر رشی‘ کہلوانے کے بعد کیا بی جے پی اور ان کی حکومتوں کی مسلم طبقہ اور ان کے مدارس و مساجد کے تئیں منفی ذہنیت تبدیل ہوگی؟‘‘

23 Sep 2022, 11:37 AM

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف عرضی، سپریم کورٹ دسہرہ تعطیل کے بعد سماعت کے لئے تیار 

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سماعت کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ عرضی کا جلد سماعت کے لئے ذکر کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ دسہرہ کی تعطیل کے بعد سماعت کی جائے گی۔


23 Sep 2022, 10:29 AM

مسلمانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے ان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، مہاراشٹر حکومت

مہاراشٹر حکومت کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے ان کی ریاست میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جائزہ لینے کی ذمہ داری ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو سونپی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ ٹاٹا ریسرچ کونسل، ممبئی نے مہاراشٹر میں 6 مقامی محصولات کمشنروں سمیت 56 کارکنوں کو شمار کیا ہے۔ انٹریوز اور طبقہ کے سروے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

23 Sep 2022, 10:24 AM

ہندوستان میں کورونا کے 5383 نئے کیسز کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5383 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 45281 ہو گئی ہے۔


23 Sep 2022, 9:50 AM

روپیہ کی تنزلی جاری، 25 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 81.09 فی ڈالر تک پہنچا

ہندوستانی کرنسی میں گراوٹ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت کل جہاں 80.96 روپے تھی، وہیں آج روپے میں 25 پیسے کی مزید گراوٹ درج کی گئی، جس کے بعد ڈالر 81.09 رپے تک پہنچ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔