اہم خبریں LIVE: این ڈی اے ہی ہندوستان کا سب سے بڑا ’این پی اے‘ ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

22 Nov 2022, 8:21 PM

این ڈی اے ہی ہندوستان کا سب سے بڑا ’این پی اے‘ ہے: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے ہندوستان کا سب سے بڑا این پی اے ہے، مرکز کی یہ حکومت چھوٹے اور متوسط کاروباروں کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

22 Nov 2022, 6:13 PM

فیفا عالمی کپ 2022: سعودی عرب نے کیا پہلا الٹ پھیر، ارجنٹائنا کو 1-2 سے ہرایا

فیفا علمی کپ 2022 میں آج سعودی عرب اور ارجنٹائنا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پہلا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ لسیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ-سی کے مقابلے میں سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ فٹبال کی تاریخ میں سعودی عرب کی ارجنٹائنا پر یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 مقابلے کھیلے گئے تھے جن میں ارجنٹائنا نے دو میچ جیتے تھے اور دو مقابلے ڈرا پر چھوٹے تھے۔

22 Nov 2022, 5:07 PM

مذہبی عقیدہ کے مطابق کھانا فراہم کرنے کے لئے ستیندر جین کی عرضی، تہاڑ جیل انتظامیہ کو عدالتی نوٹس جاری

دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے مقید لیڈر ستیندر جین کی اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کے مذہبی عقیدے کے مطابق کھانا فراہم کرنے اور ان کا فوری طور پر طبی معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے۔


22 Nov 2022, 4:13 PM

بارش کی وجہ سے تیسرا ٹی-20 میچ ٹائی، سیریز 1-0 سے انڈیا کے نام

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 19.4 اوور میں 160 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 9 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنائے۔ اس کے بعد میچ جاری نہیں رہ سکا اور انڈیا کے لئے ترمیم شدہ ہدف 76 رن کر دیا گیا۔ اس طرح سے دنوں ٹیموں کا اسکور برابر رہا اور میچ ٹائی ہو گیا۔ اس سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا اور دوسرا میچ ہندوستان نے 65 رن سے جیتا تھا۔ اس طرح سے یہ سیریز 1-0 سے ہندوستان کے نام ہو گئی۔

22 Nov 2022, 3:24 PM

سوریہ کمار سمیت ہندوستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ، بارش نے 9 اوور کے بعد کھیل کیا خراب

نیوزی لینڈ کی طرف سے دئے گئے 161 رن کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ایشان کشن، رشبھ پنت اور شریس ایئر شامل ہیں جبکہ سریہ کمار یادو بھی 13 رن بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔ میچ فی الحال بارش کی وجہ سے رک گیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے 9 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنا لئے ہیں۔ میدان پر کپتان ہاردک پانڈیا 30 رن اور دیپک ہڈا 9 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


22 Nov 2022, 2:25 PM

محمد سراج اور ارشدیپ کی شاندار گیندبازی، نیوزی لینڈ 160 پر آل آؤٹ

تیسرے ٹی-20 مقابلہ میں محمد سراج اور ارشدیپ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے چار چار وکٹ لئے، جس کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 160 پر آل آؤٹ کر دیا۔ محمد سراج نے 4 اوور میں 17 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے جبکہ ارشدیپ سنگھ نے 4 اوور میں 37 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ ایک وکٹ ہرشل پٹیل کو حاصل ہوا جبکہ ایک کھلاڑی کو محمد سراج نے شاندار رن آؤٹ کیا۔ ہندوستان کو جیت کے لئے 20 اوور میں 161 رن بنانے ہوں گے۔

22 Nov 2022, 1:44 PM

انڈتونیشیا میں زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان پر وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘


22 Nov 2022, 12:52 PM

ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کو دیا پہلا جھٹکا، فن ایلن 3 رن بنا کر آؤٹ

22 Nov 2022, 12:13 PM

تیسرا ٹی-20 میچ، انڈیا نے گنوایا ٹاس، نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ دورے پر موجود تیسرے اور آخری مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس گنوا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان گیلا ہونے کی وجہ سے پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور اس کے بعد پھر سے بارش ہونے لگی۔ تاحال میچ شروع نہیں ہو سکا ہے۔


22 Nov 2022, 10:50 AM

کیرالہ میں فٹبال کا بخار، ارجنٹائنی اور برازیلی ٹیم کے حامیوں میں تصادم، مقدمہ درج  

کیرالہ میں کولم کے شکتی کولنگارا پولیس تھانہ میں ایک ویڈیو کے سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 160 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں ارجنٹائن اور برازیل کے فٹ بال شائقین کو روڈ شو کے دوران تصادم آرائی کرتے نظر آ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔