اہم خبریں: ’ادھو ٹھاکرے استعفیٰ نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو اکثریت ثابت کریں گے‘

ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

22 Jun 2022, 8:59 PM

ادھو ٹھاکرے استعفیٰ نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو اکثریت ثابت کریں گے: سنجے راؤت

شیوسینا لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان ایک اہم بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ عہدہ سےا ستعفیٰ نہیں دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ اکثریت ثابت کریں گے۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈران اشوک چوہان اور بالا صاحب تھوراٹ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

22 Jun 2022, 6:52 PM

ایک بھی رکن اسمبلی میرے خلاف ہے تو یہ میرے لیے بہت شرمناک ہے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں شیوسینا اراکین اسمبلی کو اپنا استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں، وہ یہاں آئیں اور میرا استعفیٰ راج بھون لے جائیں۔ میں شیوسینا پارٹی چیف کا عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار ہوں، لیکن دوسروں کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے کارکنان کے کہنے پر۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ (اراکین اسمبلی) کہتے ہیں تو میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ یہ تعداد کے بارے میں نہیں ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ کتنے میرے خلاف ہیں۔ ایک بھی شخص یا رکن اسمبلی میرے خلاف ہوگا تو میں چلا جاو۷ں گا۔ اگر ایک بھی رکن اسمبلی میرے خلاف ہے تو یہ میرے لیے بہت شرمناک ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے آتے اور جاتے رہتے ہیں، لیکن اصلی دولت لوگوں کی محبت ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں میری خوش قسمتی رہی کہ مجھے لوگوں کی بھرپور محبت ملی۔

22 Jun 2022, 4:17 PM

افغانستان میں زلزلہ کے دوران جان گنوانے والوں کی تعداد 950 ہوئی، 600 سے زیادہ زخمی

افغانستان میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 650 ہو گئی ہے۔ جبکہ 600 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بالا علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، جس کے پیش نظر اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔


22 Jun 2022, 1:27 PM

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان ادھو ٹھاکرے کورونا سے متاثر، کابینہ اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت

مہاراشٹر میں تیزی سے تبدیل ہو رہے سیاسی منظرنامہ کے درمیان گورنر کوشیاری کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ورچوئل طریقہ سے کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔دریں اثنا، باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شیوسینا اور آزاد قانون سازوں سمیت 46 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

22 Jun 2022, 12:26 PM

ہندوتوا کے نام جمہوریت ختم کی جا رہی ہے، لوگ بعد میں پچھتائیں گے، اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہندوتوا کے نام پر ملک میں جمہوریت ختم کی جا رہی ہے، لوگ اب نہیں سمجھ رہے لیکن بعد میں پچھتائیں گے۔ یہ لوگ (بی جے پی) ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور حکومتوں کو گرا رہے ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال نازک ہے اور معیشت کمزور ہو رہی ہے۔


22 Jun 2022, 10:16 AM

راہل سے ای ڈی کی پوچھ گچھ اور اگنی پتھ کے خلاف کانگریس دفتر پر آج ہوگا ستیہ گرہ

کانگریس پارٹی نے مختلف ریاستوں سے اپنے ارکان اسمبلی کو دہلی میں کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ہیڈکوارٹر طلب کیا ہے۔ یہ تمام ارکان اسمبلی آج 24 اکبر روڈ پر راہل گاندھی کی ای ڈی سے پوچھ گچھ اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔