اہم خبریں LIVE: ’ہماری لڑائی قوت زر اور قوت بازو کے خلاف‘، بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

22 Sep 2022, 6:21 PM

ہماری لڑائی قوت زر اور قوت بازو کے خلاف ہے: راہل گاندھی

بھارت چھوڑو یاترا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’قوت زر اور قوت بازو کے خلاف ہماری لڑائی ہے، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے ملک میں فرقہ پرستی اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ بھارت جوڑو یاترا ملک میں پھیلی اس نفرت پر ایک زبردست حملہ ہے۔‘‘

22 Sep 2022, 4:52 PM

ویدانتا فاکسکون پروجیکٹ کی گجرات منتقلی کے خلاف آدتیہ ٹھاکرے کی قیادت میں احتجاج کرے گی شیوسینا

ویدانتا فاکسکون پروجیکٹ کو پونے، مہاراشٹر سے گجرات منتقل کئے جانے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے نے اس معاملہ پر 24 ستمبر کو ’جن آکروش آندولن‘ کے نام سے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے شیو سینا کے احتجاج کی قیادت کریں گے۔

22 Sep 2022, 3:48 PM

حیدرآباد میں انڈیا-آسٹریلیا ٹی-20 میچ کی ٹکٹوں کے لئے ماراماری، جمخانہ میدان میں بھگدڑ، کئی افراد زخمی 

حیدرآباد کے جمخانہ گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ جانے کے سبب کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب یہاں کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 25 ستمبر کو ہونے جا رہے انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کرکٹ شائقین کا ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔ دریں اثنا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ڈی سی پی نارتھ زون حیدرآباد، سی دیپتی نے کہا ’’ٹکٹ خریدنے کے لئے پہنچنے والے لوگوں کی تعداد دستیاب ٹکٹوں سے کہیں زیادہ تھی۔ بارش کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے گیٹ کے قریب جانے کی کوشش کی۔ ہم نے انہیں ایک قطار میں کھڑا کر دیا۔ اس دوران 4 پولیس اہلکار اور 4-5 عام شہری معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘


22 Sep 2022, 2:54 PM

گیان واپی مسجد معاملہ پر وارانسی کی عدالت میں سماعت، ہندو فریق نے کیا ’شیولنگ‘ کی ’کاربن ڈیٹنگ‘ کرانے کا مطالبہ

ہندو فریق کے دعوی کو قابل سماعت قرار دئے جانے کے بعد وارانسی کی عدالت میں آج پہلی مرتبہ سماعت کی گئی۔ ہندو فریقہ نے مسجد کے وضوخانہ سے برآمد ہونے والے مبینہ شیو لنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کتنا پرانا ہے۔ خیال رہے کہ جسے ہندو فریق شیولنگ قرار دیتے ہے، مسلم فریق کا دعوی ہے کہ وہ فوارہ ہے جسے وضوخانہ میں نصب کیا گیا تھا۔

ہندو فریق کی درخواست کے سلسلہ میں عدالت نے مسلم فریق کو نوٹس جاری کیا ہے۔ معاملہ کی آئندہ سماعت کے لئے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ہندو فریق کی جانب سے وشنو شنکر جین، سبھاش نندن چترویدی، سدھیر تریپاٹھی، 4 خاتون عرضی گزار اور ڈاکٹر سوہن لال آریہ موجود رہے۔ جبکہ مسلم فریق کی نمائندگی محمد شمیم احمد نے کی۔

22 Sep 2022, 1:32 PM

حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھاٹ

تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک حکومت کے احکامات کو دررست قرار دینے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت مکمل ہو گئی ہے اور عدالت عظمی نے اس معاملہ پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔


22 Sep 2022, 11:03 AM

وارانسی کی گیان واپسی مسجد پر عدالت میں آج ہوگی سماعت

وارانسی کی گیان واپی مسجد پر ضلعی عدات میں آج سماعت ہونے جا رہی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران مسلم فریق کی اس عرضی کو خارج کر دیا گیا تھا، جس میں ہندو فریق کے مقدمہ کے جواز پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ عدالت نے 12 ستمبر کو اپنے فیصلہ میں ہندو فریق کے مقدمہ کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

22 Sep 2022, 11:00 AM

ہندوستان میں کورونا کے 5443 نئے کیسز کی تصدیق 

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے وران کورونا وائرس کے 5443 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 5291 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بر میں فی الحال کورونا کے 46342 کیسز فعال ہیں، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.61 فیصد ہو گئی ہے۔


22 Sep 2022, 10:59 AM

ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر میں 30 پیسے کی گراوٹ، 80.28 روپے تک پہنچا ڈالر 

روپے کی قدم میں ڈالر کے مقابلہ گراوت کا سلسلہ لگاتار جاری۔ گزشتہ روز ایک ڈالر کے مقابلہ 79.98 روپے کی قدر پر بند ہونے والی ہندوستان کرنسی آج جمعرات کو کاروبار شروع ہونے کے ساتھ ہی 26 پیسے مزید گر گئی۔

22 Sep 2022, 10:54 AM

کامیڈین راجو سریواستو کی آخری رسومات کچھ دیر میں ادا ہونگی، دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پہنچا جسد خاکی

کامیڈین راجو سریواستو کا جسد خاکی دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پہنچا دیا گیا ہے، جہاں کچھ ہی دیر میں ان کی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔ راجو کا گزشتہ روز دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا تھا، جہاں انہیں 10 اگست کو جم میں ورزش کرنے کے دوران سینہ میں درد کی شکایت اور لڑکھڑا کر گر جانے کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔


22 Sep 2022, 10:50 AM

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تنظیم ائمہ مساجد کے سربراہ امام عمیر الیاسی سے ملاقات

آر ای ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کستوربا گاندھی مارگ پر واقع مسجد میں تنظیم ائمہ مساجد کے سربراہ ڈاکٹر امام عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔

22 Sep 2022, 10:44 AM

دسہرہ ریلی کو اجازت نہ دینے پر شیوسینا کے ٹھاکرے دھڑے کی عرضی، بمبئی ہائی کورٹ میں آج ہوگی سماعت

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے شیو سینا کو شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ادھو ٹھاکرے دھڑے نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں آج سماعت کی جانی ہے۔ خیال رہے کہ بی ایم سی نے شیو سینا کے دنوں دھڑوں شندے اور ٹھاکرے کو دسہرہ ریلی کی اجازت نہیں دی ہے، کیونکہ مقامہ پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ اس سے نظم و نسق کی صورت حال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */