اہم خبریں: پٹرول 9.5 اور ڈیزل 7 روپے سستا، مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا کیا اعلان

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

21 May 2022, 7:31 PM

عوام کو راحت! پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا، مرکز نے کیا ایکسائز ڈیوٹی کم کا اعلان

مرکزی حکومت نے ہفتہ عام لوگوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی۔ اس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔

21 May 2022, 6:03 PM

ہریانہ کے فرید آباد میں بیٹری بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے 3 ملازمین کی موت

ہریانہ کے فرید آباد میں بیٹری بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے تین ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

21 May 2022, 2:59 PM

آسام میں سیلاب کی تباہی جاری، متاثرین میں راحت کا سامان تقسیم

آسام میں سیلاب سے تباہی لگاتار جاری ہے اور حالات بدستور تشویشناک ہیں۔ ناگاؤں موریکولنگ، فوزداری پیٹی، اور ملان پور جیسے علاقے سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور دریائے کولونگ خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہا ہے۔


21 May 2022, 9:52 AM

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 2323 نئے کیسز، 25 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2323 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2346 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 24 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں اب کورونا وائرس کے 14996 کیسز فعال رہ گئے ہیں۔

21 May 2022, 8:37 AM

راہل گاندھی نے راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کیا، ’میرے والد کی پالیسیوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں مدد کی‘

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو آج ہی کے دن یعنی 21 مئی کو شہید کیا گیا تھا۔ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’میرے والد ایک وزنری (خیال پرست) رہنما تھے، جن کی پالیسیوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں مدد کی۔ وہ ایک ہمدرد اور مہربان آدمی تھے اور میرے اور پرینکا کے لیے ایک شاندار والد تھا، جنہوں نے ہمیں معافی اور ہمدردی کی قدر سکھائی۔ میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں اور وہ وقت یاد کرتا ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */