اہم خبریں: اتر پردیش کے بلیا میں ’اگنی پتھ‘ کی مخالفت کرنے والے 100 مظاہرین گرفتار

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

17 Jun 2022, 10:22 PM

اتر پردیش: بلیا میں ’اگنی پتھ‘ کی مخالفت کرنے والے 100 مظاہرین گرفتار

اگنی پتھ کے خلاف اتر پردیش کے کئی شہروں میں شدید مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بلیا میں تقریباً 100 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سبھی کو دفعہ 151 کے تحت جیل بھیجا جا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ سے مظاہرین کی شناخت کرتے ہوئے ان پر دفعات لگائی جائیں گی۔ ان پر سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ بلیا ضلع مجسٹریٹ سومیا اگروال نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس فورس جگہ جگہ تعینات ہے۔

17 Jun 2022, 7:06 PM

’اگنی پتھ‘ معاملے پر کانگریس نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کا کیا مطالبہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو لے کر جاری مظاہرہ کے درمیان جلد سے جلد دفاعی معاملوں کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کی گزارش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگنی پتھ منصوبہ پر جلد از جلد تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔ اس منصوبہ پر تفصیل سے بات چیت اور نوجوانوں کو بھروسہ دلانے کے بعد ہی حالات قابو میں آئیں گے۔

17 Jun 2022, 4:58 PM

ہمیں کرایہ کی فوج نہیں چاہئے، ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو واپس لیا جائے، بھگونت مان

وزیر اعلیٰ پنجاب اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان نے فوجی بھرتی کی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم کرایہ کے فوجی نہیں رکھ سکتے۔ ہم صرف 21 سال کی عمر میں انہیں سابق فوجی کیسے بنا سکتے ہیں؟ وہ مشکل حالات میں ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ سیاستدان کبھی سبکدوش نہیں ہوتے، صرف فوجی اور عوام ہی سبکدوش ہوتے ہیں۔ ہمیں کرایہ کی فوج نہیں چاہئے۔ اگنی پتھ اسکیم کو واپس لیا جائے۔‘‘


17 Jun 2022, 4:07 PM

فوجی تربیت یافتہ نوجوان بےروزگار ہونگے تو جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں، بھوپیش بگھیل

وزیر اعلیٰ چھتیس گرھ بھوپیش بگھیل نے فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ پر سوال اتھاتے ہوئے کہا ’’آپ مستقل ملازمت کے لئے بھرتی کیوں نہیں کر رہے؟ آپ نے گزشتہ 23 سالوں سے بھرتی نہیں کی۔ نوجوان 4 سال کے بعد جب بڑی تعداد میں بےروزگار گھر پہنچیں گے تو آپ انہیں پولیس کی نوکری دیں گے؟ ان کا کیا ہوگا جو پولیس میں شامل نہیں ہو سکیں گے؟‘‘

بگھیل نے مزید کہا ’’وہ سیکھیں گے کہ بندوق کس طرح چلائی جاتی ہے۔ آپ معاشرہ کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟ آپ کا ارادہ نیک نظر نہیں آتا۔ اگر آپ لوگوں کو بیچ راہ سے لاکر سماج میں چھوڑ دیں گے، تو وہ گروہ بنا کر جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔‘‘

They would have learnt to operate a gun. Where are you taking the society? Your intentions don't seem pure. If you leave the people in society in the middle, they would form gangs and they might get involved in criminal activities: Chhattisgarh CM Bhupesh Baghel, in Raipur

17 Jun 2022, 2:59 PM

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرہ، پٹنہ میں 125 مظاہرین زیر حراست، 24 ایف آئی آر درج

بہار میں پٹنہ کے داناپور اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور اب تک 125 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا، ’’یہاں داناپور اسٹیشن پر قریب 1500 غیر سماجی عناصر یہاں جمع ہو گئے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ 24 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مظاہرین کی شناخت کی جا رہی ہے۔‘‘

وہیں، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر بہار، سنجے سنگھ نے کہا، ’’احتجاج میں کچھ غیر سماجی عناصر داخل ہو گئے، جس کے بعد تشدد بھڑکا۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ 24 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اب تک 125 لوگوں کو حڑاست میں لیا گیا ہے۔‘‘


17 Jun 2022, 1:43 PM

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، گڑگاؤں میں دفعہ 144 نافذ

فوج میں بھرتی کے لئے لائی گئی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہریانہ کے گڑگاؤں میں احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ گڑگاؤں کا کہنا ہے کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

17 Jun 2022, 10:34 AM

ملک کے عوام کیا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کیوں نہیں سمجھتے؟ راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’اگنی پتھ - نوجوانوں نے نکارا (خارج کی)، زرعی قوانین - کسانوں نے نکارا، نوٹ بندی - ماہر معاشیات نے نکارا، جی ایس ٹی - تاجروں نے نکارا۔ ملک کے عوام کیا چاہتے ہیں، یہ بات وزیر اعظم نہیں سمجھتے کیونکہ ان ہیں اپنے ’دوستوں‘ کی آواز کے علاوہ کچھ سنائی نہیں دیتا۔‘‘


17 Jun 2022, 10:29 AM

جلدبازی میں نوجوانوں پر مسلط کی جا رہی ہے اگنی پتھ اسکیم، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ بی جے پی حکومت کو نئی آرمی بھرتی کا اصول بدلنا پڑا۔ مطلب، اسکیم جلد بازی میں نوجوانوں پر مسلط کی جا رہی ہے۔ نریندر مودی جی اس اسکیم کو فوراً واپس لیجئے۔ ایئرفورس کی روکی ہوئی بھرتیوں میں تقرری اور ریزلٹ دیجئے۔ فوجی بھرتی کو (عمر میں چھوٹ دے کر) پہلے کی طرح کیجئے۔‘‘

17 Jun 2022, 9:29 AM

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف شدید احتجاج جاری، بہار میں ٹرین نذر آتش

مرکزی حکومت کی وضاحتوں اور عمر کی حد میں 21 کی بجائے 23 سال کرنے کے باوجود نوجوان فوجی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ بہار کے لکھی سرائے جنکشن پر مشتعل مظاہرین نے ایک ٹرین کو نذر آتش کر دیا۔ ادھر سمستی پور میں بھی ایک ٹرین کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

لکھی سرائے جنکشن واقعہ کے عینی شاہد ایک پولیس اہلکار نے بتایا ’’وہ مجھے ویڈو بنانے سے روک رہے تھے، یہاں تک کہ میرا موبائل بھی چھین لیا۔ 4-5 ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مسافر اپنے طور پر ٹرین سے اترے اور خود کو بچایا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔