اہم خبریں LIVE: غیر معیاری پریشر ککر فروخت کرنے پر فلپ کارٹ پر جرمانہ، گاہکوں کو ادا کرنے ہوں گے ایک لاکھ روپے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17 Aug 2022, 4:10 PM

غیر معیاری پریشر ککر فروخت کرنے پر فلپ کارٹ پر جرمانہ، گاہکوں کو ادا کرنے ہوں گے ایک لاکھ روپے 

سی سی پی اے (سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی) نے غیر معیانی پریشر ککر فروخت کرنے پر فلپ کارٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمپنی کو گاہکوں کو ایک لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے ہوں گے۔ فلپ کارٹ سے کہا گیا ہے کہ ان 598 پریشن ککروں کو واپس لے جو کوالٹی کنٹرول آرڈر پر کھرا نہیں اترتے ہیں اور گاہکوں کے پیسے واپس کرے۔

17 Aug 2022, 1:38 PM

بلقیس بانو عصمت دری کے قصورواروں کے رہائی معاملہ میں مداخلت کریں وزیر اعظم، وزیر تلنگانہ کے ٹی آر

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راماراو نے کہا ’’میں وزیر اعظم بلقیس بانو کے ریپسٹوں کی رہائی معاملہ میں مداخلت کریں اور گجرات حکومت کے فیصلہ کو تبدیل کریں، ریپسٹوں کے جیل سے باہر آنے اور استقبال کئے جانے کا غلط پغام جائے گا۔‘‘

17 Aug 2022, 11:47 AM

مفت سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے طلب کیں تجاویز

سپریم کورٹ نے مفت سہولیات فراہم کرنے کے معاملہ میں درج کی گئی عرضی پر آج سماعت کی۔ اس دوران متعلقہ فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ اس معاملہ میں پیر کے روز فیصلہ سنانا جائے گا۔ تاہم سپریم کورٹ نے فریقین سے اس معاملہ میں تجاویز طلب کی ہیں۔


17 Aug 2022, 10:35 AM

لکھنؤ میں کیڈبری کے گودام سے 17 لاکھ کی چاکلیٹ چوری

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک عجیب و غریب واقعہ کے دوران کیڈبری کے گودام سے 17 لاکھ روپے کی چاکلیٹ چوری کر لی گئی۔ کیڈبری کے ڈسٹریبیوٹر راجیندر سنگھ سدھو نے کہا کہ چنہٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */