اہم خبریں: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر ہوں گے این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار

جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

16 Jul 2022, 8:12 PM

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر ہوں گے این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔ یہ فیصلہ دہلی میں بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جگدیپ دھنکھر کے نام کا اعلان کیا۔

16 Jul 2022, 3:10 PM

مفت کی ریوڑی بانٹ کر ووٹ بٹورنے کا چلن ملک کے لئے نقصان دہ، پی ایم مودی

یوپی میں بندیل کھنڈ ایکپریس وے کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’ہمارے ملک میں مفت کی ریوڑی بانٹ کر ووٹ بٹورنے کا کلچر لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کے لئے بہت مہلک ہے۔ اس ریوڑی کلچر سے ملک کے لوگوں کو بہت محتاط رہنا ہے۔‘‘

16 Jul 2022, 1:22 PM

مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب سے متعلق واقعات میں 102 افراد ہلاک

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق واقعات کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کی جان چلی گئی۔ جبکہ مجموعی طور پر 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


16 Jul 2022, 12:03 PM

سری لنکا کے صدر گوٹابایا نے استعفی میں کہا- ’میں نے اپنی پوری کوشش کی‘

سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجاپکشے کے بیرون ملک سے بھیجے گئے استعفیٰ کو آج پارلیمنٹ میں پڑھا گیا۔ سری لنکا کے اخبار ’ڈیلی مرر‘ کے مطابق گوٹابایا نے استعفیٰ میں کہا ’’میں نے پوری کوشش کی (ملک کو بحران سے نکالنے کی)۔‘‘ شیدید عوامی احتجاج کے درمیان صدر گوٹابایا ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ اور اب سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ای میل کے ذریعے پارلیمنٹ کے اسپیکر آبے وردنا کو اپنا استعفی بھیجا تھا۔

16 Jul 2022, 9:57 AM

ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن کورونا کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز، 56 اموات

ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن کورونا وائرس کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20044 معاملے درج کئے گئے۔ اس دوران 18301 مریضوں کی جان چلی گئی، جبکہ 56 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔


16 Jul 2022, 9:25 AM

دہلی میں دیوار گرنے سے 5 لوگوں کی موت کے معاملے میں ٹھیکیدار اور سائٹ سپروائزر گرفتار

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔