اہم خبریں LIVE: گیان واپی مسجد کا سروے کل بھی دو گھنٹے تک جاری رہے گا

گیان واپی مسجد کا سروے کل بھی دو گھنٹے تک جاری رہے گا
وارانسی میں گیان واپی مسجد کا سروے کل دو گھنٹے کے لئے کیا جائے گا۔ عدالت نے سروے کو 17 مئی تک مکمل کرنے اور اس کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم سنایا تھا۔
تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ مانک شاہ نے اٹھایا حلف، وزیر اعظم مودی کے ایجنڈے کو تقویت دینے کا عزم
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیب کے مستعفی ہونے کے بعد آج ریاست کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مانک شاہ نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا۔ راجدھانی اگرتلا میں حلف برداری کے بعد مانک شاہ نے کہا، ’’ہم پی ایم مودی اور بی جے پی کے ترقی کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ ہم تریپورہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں امن و امان کو بھی بہتر بنائیں گے۔ ہمارے سامنے کوئی سیاسی چیلنج نہیں ہے۔‘‘
آسام میں بھاری بارشوں کے درمیان زمین کھسکنے کے واقعات، 3 افراد ہلاک، 80 مکان تباہ
آسام کے دیما ہساو ضلع میں گزشتہ ہونے والی بھاری بارش کے سبب کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، اب تک دیما ہساو ضلع کے 12 گاؤوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ہے۔ تقریباً 80 مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ہافلونگ علاقے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی ریاست نیویارک میں فائرنگ کی واردات، 10 افراد ہلاک
امریکہ کی ریاست نیویارک کے بفیلو شہر میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے قانون نافذ کرنے والے حکام کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ کے ذریعے قتل عام کی اس واردات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قاتل منے نسل پرستانہ ذہنیت کے زیر اثر اس واردات کو انجام دیا اور ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔