اہم خبریں LIVE: ’انگریزوں کے خلاف ٹیپو سلطان کی جدوجہد کو درکنار نہیں کیا جا سکتا‘، کرناٹک بی جے پی لیڈر

ٹیپو سلطان
ٹیپو سلطان
user

قومی آوازبیورو

10 Nov 2022, 9:31 PM

’انگریزوں کے خلاف ٹیپو سلطان کی جدوجہد کو درکنار نہیں کیا جا سکتا‘، کرناٹک بی جے پی لیڈر

ہندو گروپوں کی دھمکیوں اور بی جے پی حکومت کی مایوس کن روش کے درمیان جمعرات کو کرناٹک کے مختلف حصوں میں ٹیپو سلطان جینتی منائی گئی۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اراکین نے احتجاج کے درمیان ہبلی واقع عیدگاہ میدان احاطہ میں ٹیپو جینتی منائی۔ تقریب میں اے آئی ایم آئی ایم کی جوائنٹ سکریٹری وجئے گنٹرالا اور دیگر لیڈران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کرناٹک بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف ٹیپو سلطان کی جدوجہد کو درکنار نہیں کیا جا سکتا۔

10 Nov 2022, 7:50 PM

جے این یو میں دو طلبا گروپ کے درمیان تصادم، 2 طالب علم زخمی

جے این یو میں دو طلبا گروپ کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ذاتی تنازعہ کی وجہ سے کچھ طلبا آپس میں متصادم ہو گئے جس میں دو طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

10 Nov 2022, 2:02 PM

سماجی کارکن گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ سے راحت، صحت کے پیش نظر خانہ نظر رکھنے کی ہدایت

سماجی کارکن اور بھیما کورے گاؤں معاملہ میں ملزم گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ان کی صحت اور ضعیف العمری کے پیش نظر انہیں خانہ نظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ نولکھا نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی تھی کہ انہیں تجولا جیل، مہاراشٹر میں عدالت تحویل میں رکھنے کے بجائے خانہ نظر بند رکھا جائے۔


10 Nov 2022, 12:39 PM

مین پوری لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ڈمپل یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی اہلیہ اور پارٹی لیڈر ڈمپل یادو مین پوری حلقہ میں ہونے جا رہے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گی۔ خیال رہے کہ یہ سیٹ ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے خالی ہوئی ہے اور اسے یادو خاندان کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

10 Nov 2022, 11:23 AM

گیان واپی مسجد سے برآمد مبینہ شیو لنگ کو محفوظ کرنے کی عرضی، کل 3 بجے سماعت کرے گا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد سے برآمد مبینہ شیو لنگ کو محفوظ کرنے کی عرضی پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ عدالت عظمی میں اس معاملہ پر کل 3 بجے سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی سماعت کے لئے ایک آئینی بنچ تشکیل دی جائے گی۔


10 Nov 2022, 10:20 AM

دو سو کروڑ کی منی لانڈرنگ کا معاملہ، اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی

اداکارہ جیکلین فرنانڈیز آج 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملہ کے سلسلے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہو رہی ہیں۔ اس معاملہ میں سکیش چندر شیکھر بھی ملزم ہے۔ عدالت آج ان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل سنے گی۔

10 Nov 2022, 9:18 AM

کوئمبٹور کار ھماکہ کے سلسلہ میں این آئی اے کی کارروائی، تمل ناڈو کے 45 مقامات پر چھاپہ ماری

کوئمبٹور میں 23 اکتوبر کو ہونے والے کار دھماکہ کے سلسلہ میں این آئی اے تمل ناڈو میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 45 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔