اہم خبریں LIVE: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

عمران خان کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
عمران خان کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

01 Oct 2022, 8:55 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے خلاف کیے گئے غلط تبصرہ کے الزام میں ان کے خلاف یہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

01 Oct 2022, 3:10 PM

کانگریس صدارتی انتخاب، ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے کاغذات ہی درست پائے گئے، مدھوسودن مستری

کانگریس کے صدارتی انتخاب کے لئے مجاز اتھارٹی کے چیرمین مدھوسودن مستری نے کہا ہے کہ انتخاب کے لئے داخل کئے گئے کاغذات میں سے صرف ششی تھرور اور ملکارجن کھڑگے کے ہی کاغذات درست پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نامزدگی واپس لینے کے لئے 8 اکتوبر آخری تاریخ ہے، اگر کسی بھی امیدوار نے اپنی نامزدگی واپس نہیں لی تو آگے کی کارروائی کی جائے گی اور رائے دہی انجام دی جائے گی۔

01 Oct 2022, 12:11 PM

پی ایم مودی نے کہا- ’5G ٹیکنالوجی ٹیلی کام کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2022 کے دوران ملک میں 5G خدمات متعارف کرا دیں۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہندوستان کی 21ویں صدی کا تاریخی دن ہے۔ 5G ٹیکنالوجی ٹیلی کام کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی۔‘‘


01 Oct 2022, 10:10 AM

بھارت جوڑو یاترا 24ویں روز میں داخل، کرناٹک کے گنڈلوپیٹ سے شروع ہوا آج کا سفر

کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج 24 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت تمام پیدل یاتری تمل ناڈو اور کیرالہ کے بعد اب کرناٹک میں داخل ہو چکے ہیں اور آج کا سفر چارمراج نگر کے گنڈلو پیٹ سے شروع ہوا۔

01 Oct 2022, 10:08 AM

ہندوستان میں کورونا کے 3805 نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3805 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 5069 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 38293 کیسز فعال رہے گئے ہیں، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.29 فیصد ہے۔


01 Oct 2022, 9:46 AM

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 25.50 روپے کی تخفیف

تجارتی ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہفتہ کو 25.5 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ تجارتی استعمال کے لیے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1885 روپے کے بجائے 1859 روپے ہوگی۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں غیر تبدیل رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔