اہم خبریں: پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارہ پر بھیڑ نے کیا زبردست پتھراؤ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Jan 2020, 9:09 PM

پاکستان: ننکانہ صاحب گرودوارہ پر بھیڑ نے کیا زبردست پتھراؤ، کیپٹن امرندر نے ظاہر کیا افسوس

پاکستان میں گرودوارہ ننکانہ صاحب پر بھیڑ کے ذریعہ زبردست پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق نہ صرف گرودوارہ پر پتھراؤ کیا گیا ہے بلکہ اسے گھیر کر لوگوں نے منہدم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کی ہے کہ وہ پورے معاملے کو دیکھیں اور گرودوارہ کے اندر پھنسے سکھ افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اس تاریخی گرودوارہ کو ناراض بھیڑ سے بچانے کی بھی گزارش کی ہے۔

03 Jan 2020, 8:05 PM

بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے افسر سے کہا ’اندور شہر کو لگا دوں گا آگ‘

بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے مدھیہ پردیش کے اندور کو آگ کے حوالے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دراصل بی جے پی لیڈر اندور کے ڈویژنل کمشنر آکاش ترپاٹھی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن انھوں نے منع کر دیا۔ اس انکار کے بعد کیلاش وجے ورگیہ کافی ناراض ہوئے اور اندور کو آگ کے حوالے کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

03 Jan 2020, 7:09 PM

شہریت قانون کا اثر ہندو-مسلمان دونوں پر ہوگا، اس کا بائیکاٹ کریں: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے شہریت قانون کا بائیکاٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کا اثر ہندو اور مسلمان دونوں مذہب کے لوگوں پر ہوگا اس لیے ضروری ہے کہ سبھی اس قانون کا بائیکاٹ کریں۔


03 Jan 2020, 6:11 PM

شہریت قانون کو لے کر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے 11 ریاستوں کے نام لکھا خط

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے 11 ریاستوں کو خط لکھ کر کہا کہ ہمیں سیکولرزم اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے۔ جن ریاستوں کو کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے خط لکھا ہے وہ جھارکھنڈ، مغربی بنگال، دہلی، مہاراشٹر، بہار، آندھرا پردیش، پڈوچیری، مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان اور اڈیشہ ہیں۔ انھوں نے ان ریاستوں سے لکھا ہے کہ وہ شہریت قانون کو معطل کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے کیرالہ اسمبلی جیسے قدم (شہریت قانون کے خلاف کیرالہ اسمبلی کے قرارداد) پر غور کر سکتی ہیں۔

03 Jan 2020, 4:56 PM

شہریت قانون مظاہرہ: داراپوری اور صدف کو ملی ضمانت، حکومت سے رپورٹ طلب

لکھنؤ کے ایک سیشن کورٹ نے جمعہ کو کانگریس لیڈر صدف جعفر، سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری، سماجی کارکن پون امبیڈکر سمیت کچھ دیگر لوگوں کی ضمانت عرضی منظور کر لی ہے۔ یہ سبھی گزشتہ 14 دنوں سے شہریت قانون مخالف مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔ خبروں کے مطابق عدالت میں پولس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان لوگوں کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جس میں وہ تشدد کرتے ہوئے نظر آئے ہوں۔


03 Jan 2020, 4:13 PM

جموں و کشمیر: نظر بند پی ڈی پی لیڈر اشرف میر اور رفیق میر کو ملی آزادی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پی ڈی پی لیڈر اشرف میر اور رفیق میر کو نظربندی سے آزادی دے دی ہے۔ دراصل ان دونوں کو گزشتہ 5 اگست 2019 کو کئی دیگر سیاسی و سماجی لیڈروں کے ساتھ ریاستی انتظامیہ نے نظربند کیا تھا۔

03 Jan 2020, 3:17 PM

صدف جعفر پر ایف آئی آر معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب کیا طلب

الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ ڈویژن بنچ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران گرفتار سماجی کارکن اور کانگریس لیڈر صدف جعفر کے خلاف درج ایف آئی آر رد کرنے کی گزارش والی عرضی پر آج سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریاستی حکومت سے دو ہفتہ کے اندر اس سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔


03 Jan 2020, 1:57 PM

مغربی بنگال میں CAA کے خلاف احتجاج جاری، جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں... ممتا بنرجی

سلی گوڑی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں این آر سی اور شہریت ترمیم قانون کے خلاف لڑ رہی ہوں، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ میرے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔

03 Jan 2020, 1:13 PM

امریکہ کو اس حملے کا انجام بھگتنا پڑے گا: ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے جمعہ کے روز امریکہ کو عراق میں راکٹ حملہ کر کے ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس کا انجام بھگتنا ہوگا۔

ظریف نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’امریکہ کی طرف آئی ایس آئی ایس ، النصرا اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے سب سے مؤثر لڑائی لڑنے والے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانا اور انہیں قتل کرنا انتہائی خطرناک اور بے وقوفیانہ حرکت ہے۔ امریکہ کے اس قدم کے انجام کی ذمہ داری اس کی خود کی ہو گی‘‘۔


03 Jan 2020, 12:11 PM

قاسم سلیمانی کی موت، امریکہ کو تصدیق کے لئے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار

ماسکو: امریکی وزارت دفاع ’پنٹاگن‘ نے جمعہ کے روز کہا کہ انہیں بغداد میں ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مهدی المهندس کی موت کی تصدیق کے لئے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

پنٹاگن کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ابو مهدی المهندس کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ سے ہو سکتی ہے۔ اس حملے میں پی ایم ایف پروٹوکول سربراہ محمد جابیری کی بھی موت ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ بعد میں ایک امریکی افسر نے بتایا کہ یہ حملہ امریکہ نے کیا تھا۔ حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران حمایت یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مهدی المهندس سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

03 Jan 2020, 11:11 AM

جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا معاملہ، ایران نے سوئس سفارت کار کو کیا طلب

عراق کے دارالحکومت بغداد میں انجام دیئے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں ایرانی ریوولیوشنری گارڈز کوڈز فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کی موت ہو گئی ہے، اس معاملے میں ایران نے سوئس سفارت کار کو طلب کیا ہے، ایران میں امریکہ کے سوئس سفارت کار انچارج ہیں۔


03 Jan 2020, 10:07 AM

امریکی حملے میں ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگوں کی موت

بغداد: عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگ مارے گئے۔ امریکی سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کیے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔