اہم خبریں: پرینکا گاندھی کا یوپی پولیس پر الزام، ’میرا گلا دبا کر روکا گیا، دھکے سے گرگئی‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

28 Dec 2019, 7:24 PM

پرینکا گاندھی کا یوپی پولیس پر بڑا الزام، ’میرا گلا دبا کرروکا گیا، دھکے سے گرگئی‘

پرینکا گاندھی نے یوپی پولیس پر بڑا الزام لگایا ہے، پرینکا گاندھی کا الزام ہے کہ مجھے روکا گیا ہے، مجھے گلا دبا پولیس والے نے روکا، مجھے پکڑ کر دھکیلا گیا۔ جس کے بعد گر گئی تھی، مجھے لیڈی پولیس اہلکار نے روکا تھا، اس کے بعد میں نے ایک کارکن کے ساتھ اسکوٹر پر بیٹھ کر گئی۔

28 Dec 2019, 7:14 PM

ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ

کوکاتا: ترنمو ل کانگریس نے آج ریاست بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے بتایا کہ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور کارکنان نے ریاست بھر میں مظاہرہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم اور دیگر لیڈران اپنے اپنے حلقے انتخاب میں احتجاج میں شامل ہوئے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ ملک کی بیشتر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ ان کے پاس ریکارڈ نہیں ہے۔ این آر سی آنے کے بعد ملک کی بیشتر آباد کو اپنے آپ ہندوستانی ثابت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے ہم کسی بھی صورت میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو قبول نہیں کرسکتے ہیں۔

28 Dec 2019, 6:32 PM

پرینکا گاندھی سابق وآئی پی ایس دارا پوری کے خاندان سے ملنے پہنچیں

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے الزام میں گرفتار سابق آئی پی ایس افسر ایس آر دارا پوری کے خاندان سے ملنے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پہنچی ہیں، اس سے پہلے پولیس نے ان کا قافلہ روک دیا تھا، جس کے بعد پرینکا گاندھی پیدل ہی ان کے خاندان سے ملنے پہنچ گئیں۔


28 Dec 2019, 6:16 PM

سی اے اے کی مخالفت کرنے پر گرفتار صدف کے گھر جا رہی تھیں پرینکا گاندھی، پولس روکا

شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گرفتار کی گئی صدف جعفر سے ملنے جا رہی پرینکا گاندھی کے قافلہ کو یوپی پولیس نے روک دیا ہے، پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہمیں روکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، یہ یوپی پولیس کا معاملہ ہے، ایس پی جی کا نہیں۔

28 Dec 2019, 5:43 PM

منگلور میں احتجاج کے دوران مرنے والے دو افراد کو ترنمول کانگریس نے معاوضہ دیا

کولکاتا: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگلور میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ سابق مرکزی وزیر و ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈردنیش تریویدی نے ہفتے کی صبح مہلوکین کے لواحقین کو چیک حوالے کیا۔ تریویدی کی سربراہی میں ترنمول کانگریس کا ایک وفد ممتا بنرجی کی ہدایت پر کرناٹک کے دورے پر ہے۔

19 دسمبرکو کرناٹک کے شہر منگلور میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج میں دو افراد کی پولس کی گولی سے موت ہوگئی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت محمد جلیل (65)اور اور نوشین بینگری (25) کے طور کی گئی تھی۔ مظاہرے میں شریک ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ان میں سے ایک کی آنکھ میں گولی لگی تھی جب کہ دوسرے کو سینے میں گولی لگی تھی۔

پولیس کا الزام ہے کہ مظاہرین نے پہلے پولس پرپتھراؤ کیا اور شمالی منگلور میں پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس کمشنر پی ایس ہرشا نے پولیس کی کارروائی کوجائز قرار دیا۔ احتجاج میں شریک عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مقامی نیوز چینلز کے جاری کردہ ویڈیوز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرامن مظاہروں پر پولیس نے مار پیٹ اور فائرنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ کرناٹک کی یدی یورپا حکومت نے پہلے مہولوکین کے اہل خانہ کےلئے معاوضہ کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں یہ کہتے ہوئے واپس لے لیا کہ جانچ کے بعد دونوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔


28 Dec 2019, 4:58 PM

حیدرآباد میں 3 سالہ بچی کی عصمت دری، ملزم پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی جگت گیری گٹہ پولیس نے تین سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ راجستھان کے دولا پور کا راجیش تیاگی کچھ عرصہ سے جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں مستری کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے مقیم تھا۔ 12 ستمبر کو تین سالہ بچہ آنگن واڑی مرکز سے واپس ہو رہی تھی اس نے ٹی وی دکھانے کے بہانے لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جاکر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی۔ راجیش تیاگی پر آئی پی سی 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں ملزم ضمانت پر رہا ہوا۔ پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے ایک سال کے لئے چرلہ پلی جیل بھیج دیا۔

28 Dec 2019, 2:25 PM

’میں نے لوگوں سے کہا تھا پاکستان جانے کے لئے‘ میرٹھ کے ایس پی سٹی کا قبول نامہ

میرٹھ میں ایس پی سٹی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ کا بیان آیا ہے، انہوں نے کہا، ’’ہمیں دیکھ کر کچھ لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھاگنے لگے، میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہو اور ہندوستان سے اتنی نفرت کرتے ہو اور پتھر پھینکتے ہو تو پاکستان چلے جاؤ، ہم ان لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔


28 Dec 2019, 1:46 PM

چنئی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مارچ، ہزاروں کی تعداد میں شامل ہوئے لوگ

چنئی میں تمل ناڈو توحید جماعت نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ہے، اس مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے ہیں، مسلسل شہریت ترمیم قانون کے خلاف پورے ملک میں مظاہرہ ہو رہے ہیں۔

28 Dec 2019, 12:35 PM

امپھال کی مارکیٹ میں طاقتور بم دھماکہ

امپھال: منی پور کے دارالحکومت امپھال کے ننگل شیڈ، تھانگل مارکیٹ میں ہفتے کی صبح ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت زیادہ تر دوکانیں بند تھی۔ دھماکے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ کچھ دکانوں کے شٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔


28 Dec 2019, 11:12 AM

حراستی مراکز کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں پی ایم مودی: راہل گاندھی

میڈیا نے جب راہل گاندھی سے یہ سوال پوچھا کہ بی جے پی یہ کہہ رہی ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس پر راہل گاندھی نے کہا، ’’میں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں کوئی حراستی مراکز نہیں ہیں، اور اسی ویڈیو میں ایک حراستی سینٹر کا منظر دکھایا گیا ہے، لہذا آپ ہی یہ فیصلہ کریں کہ کون جھوٹ بول رہا ہے ‘‘

28 Dec 2019, 10:37 AM

کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے لہرایا پرچم

کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے پرچم کشائی ہے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اے کے انٹونی اور راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے، کانگریس پارٹی کی آج 135 واں یوم تاسیس ہے۔


28 Dec 2019, 10:27 AM

اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، نقصانات بھرپائی کے لیے 498 افراد نشان زد

لکھنؤ: اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے 2019) کے خلاف مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کے نقصانات کی بھرپائی کے لیے ارسال کردہ رپورٹ میں 498 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سرکاری ترجمان نے آج یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی حکومت نے ریاست میں سی اے اے کی مخالفت میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرکے بھرپائی کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، فیروزآباد، کانپور نگر، مظفر نگر، مئو اور بلند شہر کے ضلع مجسٹرٹ نے نقصانات کی بھرپائی کے لیے تقریباً 498 افراد کو نشان زد کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو مہیا کروا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں 82، میرٹھ میں 148، سنبھل میں 26، رامپور میں 79، فیروزآباد میں 13، کانپور میں 50، مظفر نگر میں 73، مئو میں آٹھ اور بلند شہر میں 19 سماج دشمن افراد کی نشان دہی کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اب تک 1113 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے سلسلے میں اے ایس پی کی قیاد ت میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔