اہم خبریں: شہریت قانون کے خلاف آل انڈیا مجلس مشاورت کی عرضی سپریم کورٹ میں منظور

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

20 Jan 2020, 8:45 PM

آل انڈیا مجلس مشاورت نے شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں ڈالی عرضی

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے وکیل ایڈووکیٹ فضیل ایوبی نے شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔ اس عرضی کا ڈائری نمبر 2020-2345 ہے اور کامیابی کے ساتھ رجسٹریشن نمبر ڈبلیو پی (سی) نمبر 000152/2020 کے ساتھ اس عرضی کو منظور کر لیا گیا ہے۔

20 Jan 2020, 8:09 PM

سی اے اے-این آر سی ایشو کو لے کر شرومنی اکالی دل نے بی جے پی کو دیا جھٹکا!

اگلے مہینے ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں سبھی پارٹیاں زوروں پر کر ہی ہیں، لیکن اس درمیان بی جے پی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ این ڈی اے کی ایک اہم پارٹی شرومنی اکالی دل نے بی جے پی سے رشتہ توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اکالی دل نے دہلی میں انتخاب نہیں لڑنے کی بات کہی ہے اور پارٹی لیڈر ایم. سرسا کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی اور اکالی دل کے پرانے رشتے رہے ہیں۔ سکھبیر بادل نے جو شہریت قانون سے متعلق اسٹینڈ لیا، اس پر بار بار گفتگو ہوئی اور سوچا گیا کہ اکالی دل کو اپنے رخ پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ اس لیے ہم نے دہلی میں الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

اپنی بات میڈیا میں رکھتے ہوئے منجندر سنگھ سرسا نے یہ بھی کہا کہ ’’شرومنی اکالی دل کا ماننا ہے کہ این آر سی کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم نے سی اے اے کا استقبال کیا لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک مذہب کو اس سے باہر رکھا جائے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں فرقہ واریت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

20 Jan 2020, 6:46 PM

شہریت قانون میں مسلمانوں کا نام شامل کیا جانا چاہیے: نجیب جنگ

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ سی اے اے مین اصلاح کی ضرورت ہے۔ اس میں یا تو مسلمانوں کو شامل کرنا چاہیے یا دیگر ناموں کو ہٹایا جانا چاہیے۔‘‘


20 Jan 2020, 6:11 PM

4 سال میں 22 فیصد بڑھا پڑھائی خرچ، یہ ہے مودی حکومت کا تحفہ: کانگریس

کانگریس نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں کانگریس نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پڑھائی کا خرچ 22 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی طنز کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ یہ مودی حکومت کا تحٖفہ ہے۔

20 Jan 2020, 5:09 PM

میں بنگال یونیورسٹی میں لنچنگ نہیں ہونے دوں گی: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ ایک سیاسی پارٹی شمالی بنگال یونیورسٹی میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں پولس کو سخت کارروائی کرنے کے لیے کہوں گی۔ میں یہاں لنچنگ نہیں ہونے دوں گی۔‘‘


20 Jan 2020, 3:49 PM

نربھیا کیس میں قصوروار پون کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نربھیا کیس میں قصوروار پون کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج ہو گئی ہے۔ عدالت نے پون کی عرضی میں کوئی نئی بات نہیں پائی۔ پون نے عرضی میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ جرم کے ساتھ نابالغ تھا، اور دہلی ہائی کورٹ نے اس دلیل کو نظر انداز کیا تھا۔

20 Jan 2020, 3:10 PM

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں برجیش ٹھاکر سمیت 19 قصوروار قرار

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں دہلی کی ساکیت کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ کورٹ نے برجیش ٹھاکر سمیت 19 ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔ برجیش ٹھاکر کو عدالت نے عصمت دری کا قصوروار مانا ہے۔ 28 جنوری کو عدالت میں سزا پر بحث ہوگی۔


20 Jan 2020, 2:10 PM

دہلی اسمبلی الیکشن: پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل اروند کیجریوال نے کیا روڈ شو

نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی امیدوار اروند کیجریوال نے روڈ شو کیا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن کے تحت 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی جب کہ ووٹ شماری کے لیے 11 فروری کی تاریخ مقرر ہے۔

20 Jan 2020, 1:12 PM

قوت گویائی سے محروم خاتون کی عصمت دری کرنے کی کوشش

حیدرآباد: قوت گویائی سے محروم خاتون کی عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے والے دو نوجوانوں کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے مُپلا منڈل کے نرنے پاڈو گاؤں میں پیش آیا۔ دو افراد جنہوں نے دیکھا کہ اس خاتون کا شوہر گھر سے باہر گیا ہوا ہے، اس کے گھرمیں داخل ہوئے اور اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی تاہم یہ خاتون کسی طرح ان سے بچنے میں کامیاب ہوگئی اور اس بات کی شکایت اپنے شوہر سے کی۔ شوہر نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی اور اس خصوص میں ایک شکایت بھی درج کروائی۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے ان نوجوانوں جن کی شناخت گوپی اور لکشمن راو کے طور پر کی گئی ہے کی تلاش شروع کردی۔ یہ نوجوان گاوں سے مفرور بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ان کی تلاش میں بھی شدت پیدا کر دی ہے۔


20 Jan 2020, 12:49 PM

این آئی اے ترمیمی قانون کے خلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) قانون میں ترمیم کو چیلنج دینے والی عرضی پر مرکزی حکومت سے پیرکو جواب طلب کیا۔ جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بنچ نے کوہزیکوڈ کی تنظیم ’سالیڈریٹی یوتھ مومنٹ‘ کے سکریٹری عمر ایم کی عرضی کی سماعت پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل سنتوش پول کی دلیلیں سننے کے بعد سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا۔ پول نے دلیل دی کہ این آئی اے ترمیمی قانون سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان کوآپریٹو فیڈرلزم کا اصول متاثر ہوتا ہے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے بھی این آئی اے کی موجودہ شکل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس کی سماعت ابھی ہونی ہے۔ پچھلے سال پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں این آئی اے ترمیمی قانون پاس کیا گیا تھا۔

20 Jan 2020, 12:14 PM

الہ آباد کا نام بدلنےکے معاملے میں سپریم کورٹ کا اترپردیش حکومت کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اترپردیش کے الہ آباد شہر کا نام بدل کر پریاگ راج کیے جانے سے جڑی عرضی پر پیر کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی کی عرضی کی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت نوٹس جاری کیا۔

اس سے پہلے گزشتہ آٹھ جنوری کو جسٹس اشوک بھوشن نے سماعت کو خود کو الگ کرلیا تھا۔ اس کے بعد نئی بنچ کی تشکیل کی گئی تھی۔ الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی نے اس سلسلے میں اترپردیش حکومت کے 2018 کے فیصلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں سے راحت نہ ملنے کے بعد اس نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔


20 Jan 2020, 11:14 AM

الہ آباد کا نام پرياگ راج کرنے پر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو جاری کیا نوٹس

اترپردیش کا شہر الہ آباد کا نام پرياگ راج کرنے پر سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

20 Jan 2020, 10:56 AM

دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں لگی آگ پر پایا گیا قابو

دہلی کے سول لائنس واقع دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ کے دفتر میں لگی آگ کو قابو میں کر لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر لگی آگ پر قابو پایا۔


20 Jan 2020, 10:45 AM

دہلی ٹرانسپورٹ کے دفتر میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں موقع پر موجود

دہلی کے سول لائنس واقع دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ کے دفتر میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

20 Jan 2020, 10:15 AM

عالمی اقتصادی فورم پر ٹرمپ اور كرد لیڈر کریں گے ملاقات

ماسکو: ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر وان بارزانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اور کئی دوسرے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کا پروگرام ہے۔ ڈیووس کے سوئس الپائن شہر میں 21 سے 24 جنوری تک ہونے والے 50 ویں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر بار زانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اور کئی دوسرے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کا پروگرام ہے۔ ڈیووس فورم کا تھیم ’’اسٹیک ہولڈرز فور کوسویو اینڈ سسٹینیبل والڈ‘‘ ہے۔ کانفرنس کے دوران نچیربارزانی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ان کی دنیا کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کی توقع ہے۔ اس ملاقات کے دوران بین الاقوامی برادری کے ساتھ کردستان علاقے کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی اور عالمی امور پر کردستان علاقے کی پالیسیوں اور صورت حال سے آگاہ کرنے کی امید ہے۔ اس دوران وہ خلیج فارس، عراق اور شام میں امن و استحکام پر علاقائی بحران کے اثرات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔