اہم خبریں: پاکستان کے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17 Feb 2020, 10:15 PM

پاکستان: کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، تقریباً 3 درجن زخمی

پاکستان کے بلوچستان واقع کوئٹہ میں پیر کے روز زبردست خوکش بم دھماکہ ہوا جس میں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کم از کم 3 درجن افراد اس دھماکہ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین ہے۔ زخمیوں کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ سرائے اقبال روڈ پر کوئٹہ پریس کلب کے پاس ہوا۔

17 Feb 2020, 8:04 PM

مغربی بنگال حکومت پرشانت کشور کو زیڈ سیکورٹی فراہم کرے گی

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے انتخابی صلاح کار پرشانت کشور کو بنگال حکومت زیڈ سیکورٹی فراہم کرے گی۔ساتھ ہی پرشانت کشور کے ترنمول کانگریس میں شمولیت کو لے کر قیاس آرائی بھی تیز ہوگئی ہے ۔
کجری وال کیلئے حکمت عملی بنانے والے کشور کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور ترنمول کانگریس کو امید ہے کہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں ان کے مشورے پارٹی کے کام آئے گی ۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق کشور پر حملہ سے متعلق خفیہ رپورٹ ملنے کے بعد حکومت نےسیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ مہینے کی پرشانت کشور کو جنتادل یو نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان بازی کرنے کی وجہ سے پارٹی سے برطرف کردیا تھا۔انتخابی صلاح کے طور پر مشہور ہوچکے پرشانت کشور اس وقت دہلی کے بعد ممتا بنرجی اور تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کےلئے کام کررہے ہیں۔

17 Feb 2020, 7:10 PM

مودی، یوگی، شاہ کے خلاف مبینہ بیان بازی کے الزام میں مولانا توقیر رضا پر مقدمہ

سنبھل: وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس یمنا پرساد نے پیر کے روز بتایا کہ مولانا توقیر رضا نے 16 فروری کو سنبھل میں شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مودی، شاہ اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔


17 Feb 2020, 6:09 PM

ممتا بنرجی اور امت شاہ کے درمیان ملاقات 28 فروری کو ممکن

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان ملاقات 28 فروری کو ہو سکتی ہے۔ ملک کی داخلی سلامتی کے امور پر 28 فروری کو بھونیشور میں اجلاس ہونا ہے۔ اسی اجلاس میں مغربی بنگال سمیت پانچ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور ان کی ملاقات امت شاہ سے ہو گی۔

17 Feb 2020, 5:10 PM

مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، ’موڈیز‘ نے جی ڈی پی شرح گھٹایا

مودی حکومت کو معاشی شعبہ میں ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ موڈیز انویسٹرس سروس نے سال 2020 کے لیے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کا اندازہ 6.6 فیصد سے گھٹا کر 5.4 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موڈیز نے 2021 میں جی ڈی پی ترقی کے اندازہ کو بھی 6.7 فیصد سے گھٹا کر 5.8 فیصد کر دیا ہے۔ موڈیز نے کہا ہے کہ ’’اب اسدھار پہلے کی امید سے کم رفتار سے ہوگا۔ اس لیے شرح ترقی کا اندازہ 2020 کے لیے 5.4 فیصد اور 2021 کے لیے 5.8 فیصد کر دیا ہے۔‘‘


17 Feb 2020, 4:12 PM

گھنٹہ گھر، لکھنؤ: سی اے اے مخالف پرچہ تقسیم کرنے پر میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے گرفتار

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش میں لکھنؤ واقع گھنٹہ گھر میں کئی ہفتوں سے دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ آج یہاں رمن میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سی اے اے مخالف پرچہ لوگوں تقسیم کر رہے تھے جب لکھنؤ پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ سندیپ پانڈے کے ساتھ پولس نے 9 دیگر لوگوں کو بھی پرچہ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی گرفتار اشخاص کو ٹھاکر گنج تھانہ لے جایا گیا ہے۔ پولس کے مطابق گرفتار سبھی لوگوں پر دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ یہ دفعہ ماحول خراب کیے جانے کے اندیشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی جاتی ہے۔

17 Feb 2020, 3:08 PM

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے طے کیے 2 نام

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ دو مہینے سے جاری مظاہرہ کو لے کر پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس سنجے کوشل، جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ کر رہی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جمہوریت ہر کسی کے لیے ہے، ایسے میں احتجاج کے نام پر سڑک جام نہیں کر سکتے ہیں۔ اس مسئلہ پر اب آئندہ پیر کے روز سماعت ہوگی۔

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے کے لیے عدالت نے دو نام طے کیے ہیں۔ سینئر وکیل سنجے ہیگڑے کے ساتھ وکیل سادھنا رام چندرن کو بطور مذاکرہ کار یعنی ثالث مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وجاہت حبیب اللہ، چندرشیکھر آزاد اس دوران مذاکرہ کاروں کی مدد کریں گے۔


17 Feb 2020, 2:17 PM

سی اے اے-این آر سی پر سابق آئی اے ایس کنّن گوپی ناتھن نے کھولی امت شاہ کے دعووں کی قلعی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو سی اے اے پر کوئی شبہ ہے وہ ان سے ملنے کے لیے آ سکتے ہیں۔ امت شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگوں کے ذریعہ ملنے کا وقت مانگنے کے تین دن کے اندر میں بلا لوں گا اور ان کے سبھی شبہات کو میں دور کروں گا۔ کشمیر ایشو پر استعفیٰ دینے والے سابق آئی اے ایس کنّن گوپی ناتھن نے امت شاہ کے ان دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

کنّن گوپی ناتھن نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے جانکاری دی ہے کہ انھوں نے تین دن پہلے سی اے اے اور این آر سی کے ایشو پر امت شاہ سے وقت طلب کیا تھا، لیکن تین دن بعد بھی انھیں وقت نہیں ملا۔ اس ٹوئٹ میں سابق آئی اے ایس نے مرکزی وزیر داخلہ کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

17 Feb 2020, 1:25 PM

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نویں مریض کی تصدیق

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے نوواں معاملہ سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت نے پیر کو اپنے بیان میں کہا’’حال کے معاملہ میں 37 سالہ چینی شہری کی شناخت ہوئی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ اس کی حالت اب مستحکم ہے۔ مجموعی طور پریہ یو اے ای میں کورونا وائرس کا نوواں کیس ہے‘‘۔

وزارت صحت نے کہا کہ مریضوں کے لئے احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں چیک اپ بھی شامل ہے۔ ان نو مریضوں میں سے حال ہی میں دو لوگ مکمل طور ٹھیک ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا جو بعد میں 25 ممالک میں پھیل گیا۔ چین میں کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 16 سو سے زیادہ جانیں جا چکی ہیں اور تقریب 70000 افراد اس سے متاثر ہیں۔


17 Feb 2020, 1:00 PM

شاہین باغ معاملے میں سپریم کورٹ میں دوپہر بعد سماعت کا امکان

دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرین کی طرف سے دو ماہ سے بند سڑک کھلوانے والی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوگی، اب تک سماعت نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت دوپہر بعد ہوگی۔

پچھلی تاریخ پر سپریم کورٹ نے دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس بھیجا تھا، آج وہ اپنا موقف عدالت میں رکھیں گے، خبروں کے مطابق، شاہین باغ کی خواتین بھی کورٹ میں اپنی بات رکھیں گی۔

17 Feb 2020, 12:11 PM

جامعہ تشدد معاملے میں ہائی کورٹ کا مرکز، پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس

جامعہ تشدد کے دوران زخمی طالب علم شيان مجیب کی طرف سے 2 کروڑ روپے کے معاوضے والی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت کی، ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت، دہلی پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، طالب علم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ لائبریری میں بیٹھا تھا، پولیس نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی، جس سے اس کے دونوں پاؤں ہو گئے، علاج میں 2.5 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔


17 Feb 2020, 11:31 AM

فوج میں خواتین افسروں کو ملے گا مستقل کمیشن، سپریم کورٹ

فوج میں خواتین افسران کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوج میں خواتین افسروں کو اب مستقل کمیشن ملے گا، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔

17 Feb 2020, 11:11 AM

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 30 معاملوں کی تصدیق

سیول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے اب تک 30 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت صحت کی بیماری کنٹرول اور روک تھام سینٹر (كےسی ڈی سی) نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ كےسی ڈی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’کورونا وائرس کے 30 ویں کیس کی تصدیق ایک کوریائی خاتون میں ہوئی ہے جو 29 ویں متاثرہ شخص کی اہلیہ ہے۔ متاثرہ خاتون کو الگ اسپتال میں رکھ کر اس کا علاج کیا جا رہا ہے‘‘۔

كےسی ڈی سی نے اتوار کو ایک رپورٹ میں ملک میں کورونا وائرس سے 29 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ كےسی ڈی سی کے مطابق، جنوبی کوریا کےاسپتال سے نو مریضوں کو پہلے ہی چھٹی دی جا چکی ہے۔ اس طرح 21 لوگوں کا اب بھی علاج ہو رہا ہے اور 408 کی جانچ کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے شہر ووہان میں پایا گیا تھا اور تب سے یہ 29 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین میں اس وائرس سے 1770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے 70548 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے باہر روس میں دو کیسز سمیت، 500 سے زائد لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


17 Feb 2020, 11:02 AM

نئی دہلی: پل پرهلادپور میں مڈبھیڑ، دو جرائم پیشہ ہلاک

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم کے ساتھ پیر کی صبح یہاں پرهلادپور میں ایک مڈبھیڑمیں دو جرائم پیشہ مارے گئے۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں مارے گئے بدمعاشوں کی شناخت راجہ قریشی اور رمیش عرف راجو عرف بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کو قتل سمیت کئی معاملوں میں دونوں کی تلاش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے پل پرهلادپور علاقے میں دونوں جرائم پیشہ کو گھیر لیا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں دونوں جرائم پیشہ کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

17 Feb 2020, 10:33 AM

کورنا وائرس پر ہندوستان کو ملی بڑی کامیابی، ڈاکٹروں نے 3 تینوں مریضوں کو کیا ٹھیک

چین سمیت دنیا بھر میں کورنا وائرس سے لوگ دہشت میں ہیں، چین میں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 1770 افراد ہلاک ہو چکے ہے، چین میں مسلسل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اس بیماری پر ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، کیرالہ میں کورنا وائرس کے تینوں مریض ٹھیک ہو گئے ہیں، کورنا وائرس سے متاثر تینوں ہندوستانیوں کا انفیکشن ختم ہو گیا ہے، کیرالہ میں کورنا وائرس سے متاثر تیسرے مریض کی طبیعت میں بہتری ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔


17 Feb 2020, 10:13 AM

کورونا وائرس: ہلاک شدگان کی تعداد 1770، متاثرین کی تعداد 70548

ماسکو: کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید 105 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 548 جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1000 سے زیادہ لوگوں کو اس بیماری سے کامیابی سے علاج کیا جا چکا ہے۔

ایک ہفتہ کے مقابلہ میں 356 لوگ اس بیماری سےصحتیاب ہوئے ہیں اور105 اموات ہوئی ہیں۔ قابل غور ہے کہ چین میں گزشتہ سال دسمبر سے کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس 29 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔