اہم خبریں: گومتی ندی میں کود کر نوجوان نے دی جان

ڈوبنے کی علامتی تصویر/ یو این آئی
ڈوبنے کی علامتی تصویر/ یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

07 Jul 2021, 6:30 PM

گومتی ندی میں کود کر نوجوان نے دی جان

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے مہانگر علاقے میں دماغی طور سے معذور ایک شخص نے گومتی ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ پرانا بابا کا پوروا پیپر مل کالونی باشندہ رام پرساد تیواری کا بیٹا روی (30) دماغی طور سے کمزور تھا۔ منگل کی رات تقریباً نوبجے وہ گھرسے نکل گیا اور گومتی بیراج پر ندی میں کود گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایاکہ غوطہ خوروں کی مدد سے آج اس کی لاش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

07 Jul 2021, 5:29 PM

آگرہ۔لکھنو ایکسپریس وے پر بس حادثہ، 50 مسافر زخمی

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع مین پوری کے کرہل علاقے میں کٹھپھوری کے نزدیک آگرہ۔لکھنو ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار جارہی ایک پرائیویٹ بس کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے اس پر سوار 50 مسافر زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے کے بعد متعلقہ افسران کو متاثرین کے لئے فوراً راحت رسانی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کرہل علاقے میں نورمئی کے سامنے سنگ میل 82 کے نزدیک رات تقریباً پونے دو بجے ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی بھیج دیا گیا ہے۔ بس میں 75مسافر سوار تھے۔

07 Jul 2021, 4:29 PM

فلپائن، حادثے کا شکار فوجی طیارے کا ’بلیک باکس‘ برآمد

منیلا: فلپائن کے تفتیش کاروں نے فضائیہ کے حادثے کا شکار طیارہ سی-130 ہرکیولِس کا ’بلیک باکس‘ دھونڈ نکالا ہے۔ فلپائن کے فوجی سربراہ جنرل سوبے جانا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ سوبےجانا نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا، ’ہم بلیک باکس سے سنیں گے کہ کاکپِٹ سے پائلٹ اور کرو ممبر کی آخری بات چیت کیا تھی‘ انہوں نے تفتیش کاروں کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہون نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی مزید ایک فوجی کی موت ہو گئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ حادثے میں مارے گئے 50 فوجیوں میں سے سات کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی متاثرین کی لاشیں بری طرح جلنے کے سبب ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔


07 Jul 2021, 3:11 PM

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین خواتین کی موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع متحدہ ورنگل اور عادل آباد میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین خواتین کی موت ہوگئی اور مزید تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ضلع محبوب آباد کے ترورمنڈل کے ویلاکٹلو علاقہ میں مزدور، کھیتوں میں کام کے لئے گئے تھے تاہم بارش کی وجہ سے انہوں نے قریبی درخت کے نیچے پناہ لی۔ اسی دوران بجلی گرنے سے دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عادل آباد ضلع کے بھیم پور منڈل کے نپانی گاوں میں مزدوروں پر بجلی گری جو کھیت میں کام کے لئے گئے تھے۔ اس واقعہ میں خاتون مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، مزید دوخواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔