اہم خبریں: رشبھ پنت آئی پی ایل 2021 کے لئے دہلی کیپٹلز کے نئے کپتان

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

30 Mar 2021, 8:32 PM

رشبھ پنت آئی پی ایل 2021 کے لئے دہلی کیپٹلز کے نئے کپتان

آئی پی ایل 2021 کے لئے دہلی کیپٹلز کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شریئس ایر کی جگہ رشبھ پنت نئے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ شرئیس ایر ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کے دوران چوٹ گنے کی وجہ سے آئندہ پورے سیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

30 Mar 2021, 6:29 PM

کالعدم تنظیم سیمی کے 12 ارکان کو جے پور عدالت سے عمر قید کی سزا

راجستھان میں راجدھانی جے پور کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم سیمی (اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا) سے وابستہ 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دہشت گردی کے سال 2014 کے اس معاملہ میں ایک ملزم کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب رہا کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ راجستھان میں 2014 میں اے ٹی ایس اور ایس او جی نے انجینئر کے ان 13 طلبا کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں قانون اور دھماکہ خیز مادہ سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

30 Mar 2021, 4:46 PM

ایمس میں صدر رام ناتھ کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری

صدر رام ناتھ کووند کی دہلی ایمس میں کامیاب بائی پاس سرجری انجام دی گئی ہے۔ یہ اطلاع وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر دی۔ راج ناتھ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو صدر کی کامیاب بائی پاس سرجری کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں صدر رام ناتھ کووند کو سینہ میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کی اسپتال میں جانچ کی گئی تھی۔


30 Mar 2021, 3:32 PM

امید ہے کیرالہ کے عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کے ہاتھوں بیوقف نہیں بنیں گے، پرینکا گاندھی

کیرالہ کے کولم ضلع میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ آپ اس ملک کے ہر شخص کو دکھا دیں گے کہ آپ جھوٹے وعدوں، بدعنوان حکومت، اقتدار کے خواہاں اور آپ کی خدمت نہ کرنے والے لوگوں کے ہاتھوں بیوقوف نہیں بنیں گے۔‘‘

30 Mar 2021, 2:19 PM

یوپی میں کورونا کا ایک بار پھر قہر، 1368 نئے مریضوں کی تشخیص

اتر پردیش میں کورونا پھر تیز رفتار پکڑنے لگا ہے۔ ریاست میں نئے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ مارچ میں ہر دن نئے معاملوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 1368 نئے مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ اس دوران 5 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 299 نے لوگوں نے شفایابی حاصل کر کی ہے۔


30 Mar 2021, 1:29 PM

مراٹھوڑہ میں کورونا وائرس کے 3861 نئے کیسز

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) وبا کے تیزی سے بڑھتی وبا کے درمیان 24 گھنٹوں میں وائرس کے 3861 نئے کیسز اور 63 مریضوں کی موت ہو گئی۔ صحت افسران نےمنگل کے روز یہ اطلاع دی۔ سبھی ضلع ہیڈکوارٹر سے یکجا کی گئی اطلاع کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وائرس 1272 نئے کیسز سامنے آئے اور 26 عوام کی موت ہوئی ہے۔

30 Mar 2021, 12:34 PM

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں آتشزدگی، دو ہوٹلوں کو جزوی نقصان

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دو ہوٹلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلگام میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوٹل کراؤن ویو اور ہوٹل رٹریٹ اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ نموار ہوئی، جس سے ان ہوٹلوں میں قیام پذیر لوگوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس نے فوری طور موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔


30 Mar 2021, 11:36 AM

پراگوے نے حاصل ہوئیں ہندوستان کی کووَیکسین کی ایک لاکھ خوراک

اسونسیون: پراگوے نے ہندوستان کی دیسی پروڈکٹ کووڈ- 19 کی ویکسین، کوویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں حاصل کی ہیں۔ یہ اطلاع پراگوے کی وزارت صحت نے پیر کے روز دی۔ وزارت نے بیان جاری کر کے کہا، کہ ’پراگوے نے ہندوستان سے کوویکسین کی 100000 خوراک حاصل کی ہیں۔ ہم کووڈ-19 کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اس تعاون کے لیے ہندوستان کا شکریہ‘۔ قابل ذکر ہے کہ کوویکسین کو ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کی ہے اور حکومت ہند نے تین جنوری کو اس ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔ اس ویکسین کی 28 دن کے وقفے کے بعد دو خوراکیں دینی ہوتی ہیں۔

30 Mar 2021, 10:29 AM

پٹرول-ڈیزل پھر چار دن بعد ہوا سستا

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر چار دن مستحکم رہنے کے بعد آج پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ منگل کے روز دہلی میں پٹرول فی لیٹر 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کم ہو کر 80.87 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آج تیزی دیکھی گئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا ہے۔


30 Mar 2021, 9:48 AM

پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر دفاع کورونا متاثر

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ عارف علوی نے پیر کے روز ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ "میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہوں۔ کورونا سے متاثر تمام لوگوں پر خدا کی رحمت ہو۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے، لیکن دوسری خوراک لینے کے بعد ہی اینٹی باڈی بنتے ہیں۔ میں عوام سے مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کرتا ہوں"۔ علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر دفاع پرویز کھٹک بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ چین میں تیار کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔

30 Mar 2021, 8:57 AM

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار دھماکہ میں کم از کم پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا کے مطابق کار بم کا نشانہ شہر کے ڈینائل ضلع سکریٹری تھے، جو اس حملے میں زندہ بچ گئے۔ اب تک کسی بھی مسلح گروہ یا کسی شدت پسند تنظیم نے اس دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔


30 Mar 2021, 8:17 AM

چمبا میں خوفناک آتشزدگی، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبا کے دور دراز چوراہ سب ڈویژن کے گاؤں سوئیلا میں خوفناک آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دونوں بچوں کے والدین بھی شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ سے متصل طویلے میں بندھے نو مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ اس دوران علاقے میں بارش ہو رہی تھی۔ جب تک آس پاس کے لوگوں نے آگ محسوس کی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ چاروں افراد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ اس آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی جل کر راکھ ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔