اہم خبریں: ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ کے لیے 11 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، محمد سراج باہر

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے
عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے
user

قومی آوازبیورو

17 Jun 2021, 8:28 PM

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل: 11 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، محمد سراج باہر

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کے لیے ہندوستان نے اپنے ان 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو کل یعنی جمعہ کو میدان پر اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پہلے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میچ میں ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ جن تین گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام ہیں محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما۔ پوری ٹیم اس طرح ہے: وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، روہت شرما، شبمن گل، چیتیشور پجارا، رشبھ پنت، آر اشون، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما اور محمد سمیع۔

17 Jun 2021, 7:30 PM

اے بی پی چینل کے رپورٹر سلبھ کی مشتبہ موت کی تحقیقات کے لئے آٹھ رکنی کمیٹی کی تشکیل

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے اے بی پی چینل کے رپورٹر سلبھ شری واستوا کی مشتبہ موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیئے تشکیل آٹھ رکنی کمیٹی نے وقوعہ کے چشم دید دو مزدوروں اور ایک صحافی کا بیان عدالت میں درج کرایا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ اے بی پی چینل کے رپورٹر سلبھ شری واستوا کی لال گنج سے خبر کوریز کر واپس گھر آتے وقت راستہ میں سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک ہوئ مشتبہ موت کے معاملے میں نامعلوم کے خلاف درج قتل کے کیس کی تحقیقات کے لیئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر دیویدی کی قیادت میں آٹھ رکینی ٹیم کی تشکیل کی گئ ہے ۔ ٹیم موت کی ہر پہلو کی تحقیقات کرے گی ۔وقوعہ کے چشم دید دو مزدوروں اور ایک صحافی کا بیان عدالت میں درج کرایا گیا ۔لال گنج و سکھپال نگر تک ہائیوے پر نصب سی سی ٹی وی فٹیج کے ساتھ تفتیش کی جا رہی ہے۔

17 Jun 2021, 6:20 PM

الائنس ایئر کا مانسون سیل ہفتے کے روز سے شروع

نئی دہلی: سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی کامل ملکیت والی یونٹ الائنس ایئر نے آج مانسون بونینزا سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چنندہ روٹس پر کرایہ 999 روپیے سے شروع ہوگا۔ ایئرلائن نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹکٹ سیل 19 جون سے 21 جون تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت یکم اگست سے 31 اکتوبر تک کے سفر کے لیے ٹکٹ بک کروائے جا سکیں گے۔ بنگلور-میسور، میسور-بنگلور، میسور-کوچی، کوچی-میسور، حیدرآباد-بیلگام، بیلگام-حیدرآباد، دہلی-چنڈی گڑھ-دہلی، کولکاتا-بھونیشور اور رائے پور-کولکاتا جیسے روٹس کو آفر میں شامل کیا گیا ہے۔ سیل کے تحت کرایہ 999 روپیے سے شروع ہوگا۔ علاوہ ازیں مسافر ایک سفر کی تاریخ مفت تبدیل کروا سکیں گے۔ الائنس ایئر نے بتایا کہ ان روٹس پر وہ 70 سیٹوں والے اے ٹی آر 72 فلائٹس کا آپریشن کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔