اہم خبریں: آئی پی ایل فرنچائزی ’کنگس الیون پنجاب‘ نے اپنا نام بدلا، نیا نام ہے...

آئی پی ایل
آئی پی ایل
user

قومی آوازبیورو

16 Feb 2021, 10:05 PM

آئی پی ایل: کنگس الیون پنجاب کا نام ہوا تبدیل، نیا نام ہوگا ’پنجاب کنگس‘

چنڈی گڑھ: آئی پی ایل کی پسندیدہ فرنچائزی میں سے ایک کنگس الیون پنجاب کو اب ’پنجاب کنگس‘ کہا جائے گا۔ فرنچائزی کے شریک مالک موہت برمن کے مطابق ٹیم کا نام تبدیل کرنے کے پیچھے کا مقصد فرنچائزی کوایک نئی شکل اور تازہ احساس دلانا ہے۔ برمن نے بتایا کہ فرنچائزی کے دیگر مالک نیس واڈیا، پریتی زنٹا اور کرن پال اپنی ری برانڈنگ حکمت عملی کے تحت بدھ کو فرنچائزی کے لئے لوگو کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم ازکم ایک سال تک ٹیم کا نیا نام یہی رہے گا۔ برمن نے بتایا کہ یہ نہ صرف داخلی فیصلہ ہے بلکہ شائقین کی جانب سے حاصل فیڈبیک کے بعد ٹیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی نیلامی کے ہفتے میں فرنچائزی نے ری برانڈنگ کا استعمال کیا ہے۔ نیلامی سے ایک روز قبل فرنچائزی کے نئے نام اور لوگو کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

16 Feb 2021, 9:45 PM

کرن بیدی کو لگا زوردار جھٹکا، لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے ہٹائی گئیں

تازہ ترین خبروں کے مطابق کرن بیدی کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے منگل کی شب جاری ایک بیان میں کرن بیدی کو اس عہدہ سے برخواست کیے جانے کی جانکاری دی گئی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کرن بیدی کی جگہ تلنگانہ کے گورنر تملسائی سندر راجن کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

16 Feb 2021, 8:47 PM

جنوبی افریقہ اور برازیل سے نیا ’کورونا اسٹرین‘ ہندوستان پہنچا، سبھی متاثرین کوارنٹائن

جنوبی افریقہ سے ہندوستان لوٹنے والے 4 لوگوں میں جنوبی افریقی کورونا اسٹرین، اور ایک شخص میں برازیلی کورونا اسٹرین پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ جانکاری حکومت کی جانب سے منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران دی گئی۔ ان پانچوں کورونا متاثرین کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ اس طرح اب ’یو کے اسٹرین‘ والے معاملوں کی تعداد 187 پہنچ گئی ہے۔


16 Feb 2021, 7:09 PM

سونیا گاندھی کی طرف سے چادر اجمیر شریف درگاہ روانہ

اجمیر شریف درگاہ میں عرس کی سرگرمیاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں نے خواجہ حضرت معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے لیے عقیدت کی چادر پیش کی۔

16 Feb 2021, 3:44 PM

دہلی تشدد: عمر خالد، شرجیل امام کی عدالتی تحویل میں یکم مارچ تک توسیع

شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں گرفتار عمر خالد، شرجیل امام و دیگران کی عدالت تحویل میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان سبھی کی عدالت تحویل میں یکم مارچ تک توسیع کر دی ہے۔


16 Feb 2021, 3:33 PM

اوریہ سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 3 افراد سمیت 4 کی موت

اوریہ: اترپردیش کے ضلع اوریہ کے صدر کوتوالی علاقے میں نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار کنٹینر میں پیچھے سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی جس سے اس میں سوار میاں۔بیوی سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ کار چلا رہا بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً آٹھ بجے ضلع آگرہ کے بلکیشور مہال باشندہ راج کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹی کے لئے لڑکا دیکھنے کانپور جا رہے تھے۔ ان کی کار نیشنل ہائی وے پر کرم پور فتح پور کے سامنے پہنچی تھی کہ اچانک ایک کنٹینر سے پیچھے سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ کار کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس پر سوار راج کمار(53)، بیوی بھاونا(50)، بیٹی دیکچھا(27) اور سالہ مہاویر کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور بیٹا رچت شدید طور سے زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */