اہم خبریں: مغربی بنگال میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

15 May 2021, 1:54 PM

مغربی بنگال میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کی بے قابو صورت حال کے پیش نظر مغربی بنگال میں بھی لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری الپن بندوپادھیائے نے اس کے احکامات جاری کئے۔ ان کے مطابق 16 مئی سے 30 مئی تک بنگال میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران صرف ضروری خدمات ہی مستثنیٰ رہیں گی۔

15 May 2021, 12:23 PM

دہلی میں ’آکسیجن بینکوں‘ کا قیام، ’کنسنٹریٹروں‘ کی ہوم ڈلیوری کی تیاری

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آج سے آکسیجن کنسنٹریٹر بینک کی شروعات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولیت کورونا کے مریضوں کے لئے شروع کی جا رہی ہے تاکہ انہیں بروقت آکسیجن حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے 200 بینک دہلی کے ہر ضلع میں قائم کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ہماری ٹیم ہوم آئسولیشن میں رہ رہے مریضوں کو ان کے گھر کے دروازے تک آکسیجن کنسنٹریٹر کی راہمی کرے گی۔

15 May 2021, 10:50 AM

وزیر اعظم مودی نے طلب کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کورونا کی صورت حال اور ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال متوقع

کورونا وائرس کی بے قابو صورت حال اور ٹیکہ کاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


15 May 2021, 9:54 AM

ہندوستان میں کورونا کے 3 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 3890 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 326098 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جبکہ 353299 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ اس دوران 3890 افراد کی جان چلی گئی۔

15 May 2021, 8:49 AM

’پی ایم کیئرس فنڈ کا استعمال کورونا کے خلاف کیا جائے‘ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

گزشتہ سال کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایم کیئرس فنڈ کی شرعات کی گئی تھی اور عوام سے دل کھول کر امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ حزب اختلاف کی جانب سے پی ایم کیئرس بارہا سوال اٹھائے گئے ہیں اور اب اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کر دی گئی ہے۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا استعمال کورونا ویکسین، آکسیجن پلانٹ قائم کرنے اور دوسرے ضروری آلات خریدنے میں کیا جانا چاہیئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔