اہم خبریں: اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل ہوئے کورونا پازیٹو

مولانا طارق جمیل
مولانا طارق جمیل
user

قومی آوازبیورو

14 Dec 2020, 9:19 PM

اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل ہوئے کورونا پازیٹو

اسلام آباد : پاکستان کے مشہوراسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کو کورونا وائرس کووڈ19 سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے مولانا طارق جمیل (67) کو اتوار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں گزشتہ کچھ دنوں سے صحتمند محسوس نہیں کر رہا ہوں اور اپنا کووڈ ۔19 ٹیسٹ کرایا، رپورٹ مثبت آئی ہے اور میں ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوں۔‘‘

14 Dec 2020, 8:10 PM

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر بضد 200 سے زائد سماجوادی پارٹی کارکنان گرفتار

پریاگ راج: مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں پیر کو احتجاجی مظاہرہ پر بضد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے 200 سے زیادہ کارکنوں کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ کسانوں کے حمایت میں پریاگ راج میں ایس پی لیڈروں و کارکنوں نے آج کچہرہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ کارکنوں نے کہا کہ حکومت کسان مخالف ہے، زرعی قوانین کو حکومت کو فورا منسوخ کردینا چاہئے۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ کسانوں کے حمایت میں تحریک جاری رہے گی۔ کارکنوں کی گرفتاری کے دوران پولس سے جھڑ پ بھی ہوئی۔ کسانوں کی حمایت میں وکلاء بھی موجود رہے۔

14 Dec 2020, 6:30 PM

بہار: سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی ہوئے کورونا پازیٹو

پٹنہ: بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جیتن رام مانجھی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ مانجھی نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ’’آج میں نے اپنے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں یا میں جن سے ملا ہوں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بہار اسمبلی انتخاب کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی، وزیر صحت منگل پانڈے، رکن پارلیمنٹ راجیو پڑتاپ روڑی، بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین، بہار حکوت کے سابق وزیر زراعت نریندر سنگھ، وزیر سیلیش کمار اور رکن اسمبلی ارون کمار سنہا بھی کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔


14 Dec 2020, 5:32 PM

ویشالی میں 114 کارٹن انگریزی شراب برآمد، اسمگلر گرفتار

حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے 114 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ ترک پور راجا رام گاﺅں میں لیکر آئے ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر اتوار کی دیر رات لائن ہوٹل کے نزدیک چھاپے ماری کی گئی۔ اس دوران ایک منی ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران منی ٹرک پر لدی ہریانہ میں تیار 114 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ برآمد شراب جھارکھنڈ سے لائی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ منی ٹرک پر سوار شراب اسمگلر مظفر پور باشندہ چندن کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

14 Dec 2020, 4:30 PM

سپریم کورٹ سے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست خارج

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ایک جوڈیشل افسر کی وہ درخواست خارج کردی، جس میں عدالت عظمی کی رجسٹری پر غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے غیر پیشہ ورانہ کام کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کے مقدمات درج فہرست کرنے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی کیوریٹو پٹیشن ایک طویل عرصے سے زیر التواء ہے۔ لیکن رجسٹری اس کو درج فہرست نہیں کر رہی ہے جبکہ اس کی تمام خامیاں دور کردی گئی ہیں۔


14 Dec 2020, 3:29 PM

کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے... ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز ٹوٹٹ کرتے ہوئے کہا کہ "وہائٹ ​​ہاؤس میں کام کرنے والوں کو جب تک خاص طور سے ضروری نہ ہو تو انہیں کچھ عرصے بعد ٹیکہ لگوانا چاہیے۔ میں نے یہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کہا ہے۔ میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن میں منتظر ہوں کہ مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں گا۔ شکریہ۔ "مقامی میڈیا میں اتوار کو یہ خبرآئی تھی کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلی عہدیداروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

14 Dec 2020, 2:27 PM

افغان فوج کی کارروائی میں 18 طالبانی دہشت گرد ہلاک،12 زخمی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں فوج کی کارروائی میں 18 طالبان دہشت گرد مارے گئے اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ فوج کی 203 تھنڈر کور نے پیر کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق فوج نے غزنی میں اندارضلع کے محلہ نوح بابا علاقے میں اتوار کو یہ مہم چھیڑی تھی۔ فوج کی اس کارروائی میں 18 طالبانی دہشت گردوں کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مہم کے دوران کافی مقدار میں ہتھیار، دھماکہ اور فوجی آلات کو بھی تباہ کیا گیا۔


14 Dec 2020, 1:01 PM

اے پی آئی پی کمپنی میں آگ لگنے سے نقصان

الور: راجستھان میں الور ضلع کے نیمرانا میں واقع اے پی آئی پی کمپنی میں آج اچانک آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس فیکٹری میں نامعلوم وجوہات سے آگ لگنا بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے بعد کئی مقامات سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ فائربریگیڈ افسر میگھراج مینا نے بتایا کہ صبح چھ بجے اس کمپنی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائربریگیڈ کو روانہ کیا گیا۔ آگ جب تک بھیانک طور پر لے چکی تھی۔ اس کے بعد بہروڑ، کھیرتھل ، کوٹپتلی خوشکھیڑا سے بھی فائربریگیڈ کو منگوایا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آگ میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن آگ نے پوری فیکٹری کو اپنے آغوش میں لے لیا اور کافی نقصان ہونے کا امکان ہے۔ آگ بجھانے کے بعد ہی اس کا نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آگ کی اطلاع کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی یہ فیکٹری ریکو آفس کے پاس بتائی گئی ہے۔ یہ کمپنی دہلی جے پور ہائی وے کے نزدیک نیمرانا میں واقع آکرتی انٹی گریٹیڈ مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ انڈسٹریل ایریا میں ہے۔ کمپنی میں تامبے اور دیگر دھات کے کنڈا سانکل اور برتن بنانے کا کام کیا جاتا ہے۔

14 Dec 2020, 11:41 AM

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران حکومت نے جو 20 لاکھ کروڑ روپے کا اقتصادی پیکج کا اعلان کیا وہ زمین پر نہیں اترا اور اعلان کرنے میں ماہر حکومت کا یہ پیکج بھی جملہ ثابت ہوا۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’انتخابی جملہ -15 لاکھ اکاؤنٹ میں، کورونا جملہ -20 لاکھ کروڑ کا پیکج ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں جاننے کے حق - آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال مئی میں جو 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کورونا سے نمٹنے کے لئے کیا گیا تھا اس کا محض دس فیصد پیسہ ہی تقسیم ہوا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ اس طرح سے 15 لاکھ روپے کھاتے میں ڈالنے کے انتخابی جملے کی طرح مودی حکومت کا 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکج بھی کورونا جملہ ثابت ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔