سری نگر میں ایک سی آر پی ایف بنکر کے پاس نصف درجن گرینیڈ برآمد

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

13 Sep 2021, 1:05 PM

سری نگر میں ایک سی آر پی ایف بنکر کے پاس نصف درجن گرینیڈ برآمد

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بنکر کے پاس کم سے کم 6 گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے پیر کی صبح سری نگر کے بمنہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کے 28 بٹالین کے ایک بنکر کے نزدیک کم سے کم چھ گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈوں کی بر آمدگی کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اس علاقے میں راہگیروں کی نقل و حمل کو روک دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے ان بموں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے بر آمد کیا۔

13 Sep 2021, 9:20 AM

کولمبیا میں آٹھ کروڑ ڈالر کی کوکین برآمد

بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے افسروں نے تقریباً ڈھائی ٹن کوکین برآمد کی ہے، جو منشیات کی اس سال کے آغاز سے اب تک ضبط کی گئی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ وزیردفاع ڈیگو مولانو اپونٹے نے یہ اطلاع دی۔ اپونٹے نے ٹوئٹر پر کوکین کی برآمدگی سے متعلق مہم کی کچھ ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے لکھا ’’ہم نے ’ گوفاسٹ ‘ کشتی پر 2.4 ٹن سے زیادہ کوکین برآمد کی، جو سال کی سب سے بڑی کوکین ضبطی ہے‘‘۔ ویڈیو کے مطابق مہم کے دوران پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کوکین ضبط کرنے سے منشیات فروشوں اور دائیں بازو کے مسلح گروہ ’کلین ڈیل گولفو‘ کو آٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔