اہم خبریں: دہلی میں بھاری بارش، ایئرپورٹ میں بھرا پانی

دہلی ایئرپورٹ میں بھرا پانی
دہلی ایئرپورٹ میں بھرا پانی
user

قومی آواز بیورو

11 Sep 2021, 12:01 PM

دہلی میں بھاری بارش، ایئرپورٹ میں بھرا پانی

دہلی میں آج بھاری بارش ہوئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دریں اثنا، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ٹرمینل 3) بھر پانی سے گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں رات کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ شدید سے شدید تر بارش ہو سکتی ہے۔

11 Sep 2021, 9:50 AM

ہندوستان میں کورونا کے 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 308 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 32198 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 308 مریضوں کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔