اہم خبریں: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی قیادت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کل

نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

11 Jun 2021, 10:19 PM

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کل

نئی دہلی: وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کووڈ سے وابستہ ضروری اشیاء اوربلیک فنگس کے علاج میں کام آنے والی ادویات پر جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوتی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ویکسین پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے 28 مئی کو ہوئی 43ویں میٹنگ میں پی پی ای کٹ، ماسک اور ویکسین سمیت کووڈ سے متعلق ضروری اشیاء پر ٹیکس سے راحت دینے کے لئے وزراء کے ایک گروپ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جی او ایم نے سات جون کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ افسران کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ میں جی او ایم کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔ مانا جارہا ہے کہ کچھ ریاستوں کے وزراء خزانہ نے کووڈ سے متعلق ضروری اشیاء پر شرح میں کٹوتی کی وکالت کی ہے۔

11 Jun 2021, 9:46 PM

ڈاکٹر اشوک پنگڑھیا کے انتقال پر پی ایم مودی کا اظہارِ غم

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے معروف نیرولوجسٹ ڈاکٹر اشوک پنگڑھیا کے انتقال پر اظہارغم کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ’’ڈاکٹراشوک پنگڑھیا نے ایک ممتاز نیورولوجسٹ کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کی تھی۔ طب کے میدان میں ان کے تحقیقی کام سے ڈاکٹروں اورمحققین کی کئی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کے انتقال سے افسردہ ہوں۔ پسماندگان اور دوستوں کے لئے تعزیت۔ اوم شانتی۔
ڈاکٹر پنگڑھیا کورونا سے متاثرتھے اوران کا جمعہ کو جئے پور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

11 Jun 2021, 8:41 PM

’’وزیر اعلیٰ کا عہدہ بچانے کے لیے در-در بھٹک رہے ہیں یوگی آدتیہ ناتھ‘‘

سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دہلی دورہ کو لے کر طنز کسا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اب وزیر اعلیٰ کے برے دن شروع ہو گئے ہیں۔ ان کی کرسی خطرے میں ہے اور عہدہ بچانے کے لیے انھیں در-در بھٹکنا پڑ رہا ہے۔‘‘


11 Jun 2021, 7:11 PM

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کو کلکتہ ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار پرچارک رہے بالی ووڈ کے مشہور اداکار متھن چکرورتی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے راحت دینے کے بجائے جانچ کے دوران پولس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم انہیں جسمانی طور پرپیش ہونے سے چھوٹ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہ ورچوئل پیش ہوسکتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے دوران متھن چکرورتی زوردار مہم چلاتے ہوئے دعویًٰ کیا تھا کہ بی جے پی اقتدار میں آتے ہی اگلے 6مہینے میں بنگال بدل جائے گا۔ انہوں نے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کے تئیں سخت تبصرے کئے تھے ۔اس کی وجہ سے ان کے خلاف کلکتہ کے ایک پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔متھن چکرورتی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ان کے خلاف کیس کو خارج کیا جائے ۔مگر ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو قبول کرنے کے بجائے پولیس تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم کورونا وائرسکی وجہ سے انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس دن کلکتہ ہائی کورٹ نے کہاکہ اگر ضرورت ہو تو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میتھون سے تفتیش کی جانی چاہئے۔

11 Jun 2021, 6:11 PM

بنگال بی جے پی کو مکل رائے نے دیا زوردار جھٹکا، ترنمول کانگریس کا دامن تھاما

مغربی بنگال میں بی جے پی کے قدآور لیڈر مکل رائے نے پارٹی کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ یہ خبر صرف بنگال ہی نہیں بلکہ بی جے پی اعلیٰ قیادت کے لیے بھی کسی دھماکے سے کم نہیں ہے۔ پہلے ہی کم و بیش تین درجن بی جے پی اراکین اسمبلی کے ترنمول میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، اور اب مکل رائے نے ترنمول میں گھر واپسی کر کے باقی لوگوں کی گھر واپسی کے لیے راستہ بھی کھول دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */