اہم خبریں LIVE: ’دوردرشن‘ کی پہلی انگلش نیوز اینکر گیتانجلی ایر کا 76 سال کی عمر میں انتقال

<div class="paragraphs"><p>دوردرشن پر نیوز پڑھتی ہوئیں گیتانجلی ایر</p></div>

دوردرشن پر نیوز پڑھتی ہوئیں گیتانجلی ایر

user

قومی آوازبیورو

07 Jun 2023, 11:17 PM

دوردرشن کی پہلی انگلش نیوز اینکر گیتانجلی ایر کا 76 سال کی عمر میں انتقال

دوردرشن کی مشہور اور پہلی انگلش نیوز اینکر گیتانجلی ایر کا بدھ کے روز 76 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ تقریباً 30 سال تک انھوں نے نیشنل براڈکاسٹر پر اپنی خدمات دیں۔ 1971 میں گیتانجلی نے دوردرشن جوائن کیا تھا۔ تین دہائی کے دوران انھیں چار مرتبہ بیسٹ نیوز اینکر کا ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔

07 Jun 2023, 8:00 PM

اڈیشہ میں پھر ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، کئی زخمی

اڈیشہ کے جاجپور روڈ ریلوے اسٹیشن پر بدھ کے روز ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے 4 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے کے وقت زبردست بارش ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے مزدور ٹریک پر کھڑی مال گاڑی کے نیچے بیٹھ گئے۔ مال گاڑی میں انجن نہیں لگا تھا اور بارش کی وجہ سے گاڑی چل پڑی اور مزدوروں کو اس کے نیچے سے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

07 Jun 2023, 5:28 PM

گینگسٹر سنجیو کو عدالت میں گولی مار کر کیا گیا قتل

اتر پردیش کے لکھنؤ میں قیصر باغ کورٹ احاطہ میں مختار انصاری کے قریبی گینگسٹر سنجیو مہیشوری جیوا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ایک بچی کو بھی گولی لگی ہے۔ سنجیو کا جس وقت قتل ہوا، اس وقت وہ پولیس حراست میں تھا۔


07 Jun 2023, 4:28 PM

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اکھلیش یادو سے ملاقات

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لکھنؤ میں یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے۔ ان کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت عآپ کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ کیجریوال نے اکھلیش یادو سے دہلی میں افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے اختیار پر مبنی آرڈیننس کے خلاف حمایت طلب کی۔

07 Jun 2023, 4:07 PM

کولہاپور میں فرقہ وارانہ تصادم، اب تک 21 افراد زیر حراست 

کولہاپور میں مغل بادشاہ اورنگزیر کی تعریف میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف بھڑکنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات قابو میں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور حالات پرسکون ہیں۔


07 Jun 2023, 3:27 PM

اڈیشہ ٹرین حادثہ، ٹیسٹ چیمپین شیپ کے فائنل میں سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اڈیشہ ٹرین حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹیسٹ چیمپین شیپ کے فائنل میں سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس مقابلہ میں ہندوستان آسٹریلیا کے مد مقابل ہے اور میچ شروع ہو چکا ہے۔

07 Jun 2023, 2:10 PM

اڈیشہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات کا دوسرا دن، موقع پر پہنچی سی بی آئی کی ٹیم

سی بی آئی کی ٹیم اوڈیشہ کے بالاسور میں تین ٹرینوں کے تصادم سے ہونے والے حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم کے ذریعہ زمینی جانچ کا یہ دوسرا دن ہے۔


07 Jun 2023, 12:46 PM

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے پہلوان

اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ تاہم اس میٹنگ سے پہلے پہلوانوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو بات چیت کے لیے خود مدعو کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔