اہم خبریں: اڈیشہ ریل حادثہ میں مہلوکین کی تعداد کو لے کر ممتا بنرجی اور اشونی ویشنو میں پریس کانفرنس کے دوران نااتفاقی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

03 Jun 2023, 10:31 PM

اڈیشہ ریل حادثہ: مہلوکین کی تعداد کو لے کر ممتا بنرجی اور اشونی ویشنو میں نااتفاقی

اڈیشہ میں ہوئے خوفناک ٹرین حادثہ کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی جائے حادثہ پر پہنچیں اور حالات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کی۔ ممتا نے اس موقع پر 500 سے زیادہ اموات کا اندیشہ ظاہر کیا۔ حالانکہ ممتا کے دعویٰ پر فوراً وزیر ریل نے اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ مہلوکین کی آفیشیل تعداد سامنے ہے۔

03 Jun 2023, 5:19 PM

پی ایم مودی نے بالاسور ٹرین حادثہ میں زخمی ہوئے مسافروں سے کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ والی جگہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس ٹرین حادثہ میں اب تک 261 افراد کی موت کی خبر سامنے آ چکی ہے اور تقریباً 1000 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد پی ایم مودی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

03 Jun 2023, 12:19 PM

بالاسور ٹرین حادثہ، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے ٹرین حادثہ کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر نریندر مودی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔


03 Jun 2023, 11:23 AM

اوڈیشہ ٹرین حادثہ، ایک انتہائی المناک حادثہ ہے…سپریا سولے

این سی پی لیڈر اور ایم پی سپریا سولے نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک حادثہ ہے۔ میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہیں ہم بچا نہیں سکے۔ میں حکام سے درخواست کروں گی کہ سب کو بچایا جائے اور حکومت حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کرے۔

03 Jun 2023, 9:04 AM

اڈیشہ میں 3 ٹرینوں کے تصادم سے اب تک 233 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی، وزیر ریلوے موقع پر پہنچے

اڈیشہ میں تین ٹرینوں کے تصادم سے اب تک 233 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ دریں اثنا، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، او ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ موقع پر موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */