اہم خبریں LIVE: مشکل میں چراغ پاسوان، ناراض 22 لیڈروں نے چھوڑ دی پارٹی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Apr 2024, 5:19 PM

مشکل میں چراغ پاسوان، ناراض 22 لیڈروں نے چھوڑ دی پارٹی

لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں میں مصروف لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان کو آج ان کے اہم لیڈروں نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ان کی پارٹی کے 22 لیڈروں نے ایک ساتھ استعفیٰ دے دیا۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے ہے جہاں سے خود چراغ کھڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے تنظیم سکریٹری رویندر سنگھ، اجئے کشواہا سمیت کئی اہم لیڈروں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان لوگوں کا الزام ہے کہ چراغ پاسوان نے پیسہ لے کر ٹکٹ فروخت کر دیا اور پارٹی کے پرانے لیڈروں کو ترجیح نہیں دی گئی۔

03 Apr 2024, 3:28 PM

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی، تہاڑ جیل منتقل، شام تک رہا ہونے کی امید

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا سے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی تہاڑ جیل سے رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں ضمانت کی شرائط رکھ دی گئی ہیں۔ سنجے سنگھ کی اہلیہ نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی بھر دئے ہیں۔ رہائی کا پروانہ تیار ہے، اسے تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ امید ہے کہ سنجے سنگھ کو شام تک رہا کر دیا جائے گا۔ سنجے سنگھ کو آئی ایل بی ایس ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ سیدھے تہاڑ جیل پہنچ گئے ہیں، جہاں سے انہیں رہا کیا جائے گا۔

03 Apr 2024, 12:49 PM

نچلی عدالت نے طے کیں سنجے سنگھ کی ضمانت کے شرائط، نہیں چھوڑ سکتے این سی آر، شیئر کرنی ہوگی لوکیشن

سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو کل ضمانت دے دی تھی، جس کے بعد آج (3 اپریل) کو نچلی عدالت نے ان کی ضمانت کی شرائط کا فیصلہ کیا۔ راؤز ایونیو کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے ساتھ یہ شرط بھی طے کی ہے کہ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا، تحقیقات میں تعاون کرنا ہو گا، این سی آر چھوڑ کر نہیں جا سکتے، کسی سیاسی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکیں گے نیز جہاں بھی ہوں گے اپنا لوکیشن ای ڈی افسر کو شیئر کرنا ہوگا۔


03 Apr 2024, 12:28 PM

وائیناڈ سے راہل گاندھی کی پرچۂ نامزدگی سے قبل روڈ شو، لوگوں کی زبردست بھیڑ

 لوک سبھا انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو وائیناڈ سے ایک بار پھر اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہ آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ایک روڈ شو بھی کیا جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس روڈ شو میں راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و کے سی وینوگوپال بھی موجود ہیں۔ ان کے علاوہ بھی پارٹی کے کئی اہم لیڈران شامل ہیں۔

اہم خبریں LIVE: مشکل میں چراغ پاسوان، ناراض 22 لیڈروں نے چھوڑ دی پارٹی
اہم خبریں LIVE: مشکل میں چراغ پاسوان، ناراض 22 لیڈروں نے چھوڑ دی پارٹی
اہم خبریں LIVE: مشکل میں چراغ پاسوان، ناراض 22 لیڈروں نے چھوڑ دی پارٹی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔