اہم خبریں LIVE: اندور مندر حادثہ میں اب تک 13 افراد کی موت، مجسٹریٹ جانچ کا حکم، معاوضہ کا اعلان

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

30 Mar 2023, 5:52 PM

اندور مندر حادثہ میں اب تک 13 افراد کی موت، معاوضہ کا اعلان

اندور میں رام نومی کے موقع پر بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر میں ہوئے حادثے میں اب تک 13 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ رام نومی کی پوجا کے دوران مندر کے اندر واقع باؤڑی دھنس جانے سے یہ حادثہ ہوا جس میں اب تک 13 لاشیں باہر نکالی جا چکی ہیں۔ مہلوکین کے کنبہ کے لیے 5-5 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں واقعہ کے تعلق سے مجسٹریٹ جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

30 Mar 2023, 4:23 PM

اندور مندر حادثہ، باوڑی گرنے سے اب تک 4 افراد ہلاک، 19 کو بحفاظت نکالا گیا

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک مندر کے اندر واقع باوڑی گر جانے سے ہونے والے حادثہ میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اندور پولیس نے اس اس کی اطلاع دی اور کہا کہ جائے وقوعہ سے 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

30 Mar 2023, 3:42 PM

رمضان چل رہا ہے لہذا رام نومی کا جلوس پرامن طریقہ سے نکالیں، ممتا بنرجی 

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ’’میں ان لوگوں سے درخواست کرنا چاہتی ہوں جو رام نومی کا جلوس نکال رہے ہیں، براہ اسے پرامن طریقے سے کریں۔ رمضان جاری ہے، لہذا مسلم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ پرامن طریقے سے جشن منائیں لیکن تشدد پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں اور مشتعل نہ ہوں۔ کچھ بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ وہ جلوس کے دوران تلواریں اور چاقو لے کر چلیں گے، میں کہتی ہوں کہ جرم صرف جرم ہوتا ہے۔‘‘


30 Mar 2023, 2:04 PM

اندور میں رام نومی کے موقع پر حادثہ، مندر میں باوڑی میں گرے 25 سے زائد افراد

مدھیہ پردیش کے اندور میں رام نومی کے موقع پر ایک مندرد میں حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے ایک مندر میں موجود باوڑی (کنواں) کی چھت دھنس گئی جس کے سبب 25 سے زیادہ افراد اس میں گر گئے۔ کنویں میں گرنے والے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

30 Mar 2023, 12:17 PM

بامبے ہائی کورٹ کا سلمان خان کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم

بامبے ہائی کورٹ نے اداکار سلمان خان کے خلاف 2019 میں صحافی کے ساتھ زیادتی اور بدتمیزی کے معاملے میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم سنایا ہے۔ سلمان خان کو اس معاملہ میں اندھیری کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘‘


30 Mar 2023, 10:55 AM

ہندوستان میں پھر کورونا کا پھیلاؤ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق

ہندوستان میں کورونا کے کیسز میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3016 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 1396 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13509 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔