اہم خبریں LIVE: ’کتنے بھی ایکٹ بناتے رہیں، مسلمان قرآن کے حکم پر چلے گا‘، سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بیان

سماجوادی پارٹی لیڈر اور مراد آباد سے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن / تصویر ویڈیو گریب
سماجوادی پارٹی لیڈر اور مراد آباد سے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن / تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

24 Feb 2024, 1:50 PM

کتنے بھی ایکٹ بناتے رہیں، مسلمان قرآن کے حکم پر چلے گا: رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن

آسام حکومت کے ذریعہ مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کیے جانے پر سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن کے حکم پر چلے گا، ایکٹ کتنے بھی بناتے رہیں۔ ایس ٹی حسن نے کہا کہ ’’کیا مسلمانوں سے یہ کہا جائے گا کہ نکاح مت کرو، کوئی دوسرا طریقہ استعمال کرو۔ کیا ہندوؤں سے کہا جائے گا کہ لاشوں کو نذرِ آتش مت کرو، دفن کر دو۔ ہر مذہب کے اپنے رسوم و رواج ہیں، وہ اسے ہزاروں سالوں سے مانتے چلے آ رہے ہیں اور مانتے رہیں گے۔‘‘

24 Feb 2024, 11:55 AM

’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ مراد آباد سے شروع، راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی موجود

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ آج یہ یاترا مراد آباد سے شروع ہوئی جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ اس یاترا میں آج پرینکا گاندھی بھی شریک ہوئیں۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک ساتھ کھلی ہوئی جیپ پر سوار ہو کر لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے نظر آئے۔

24 Feb 2024, 10:21 AM

مغربی بنگال کے آسنسول واقع ایک گودام میں لگی خوفناک آگ

مغربی بنگال کے آسنسول واقع ایک گودام میں خوفناک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ یہ گودام جامڑیا کے جادوڈانگا علاقہ میں واقع ہے۔ آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔


24 Feb 2024, 9:08 AM

دہلی میں پھر بدل رہا موسم کا مزاج، 25 سے 27 فروری کے درمیان بارش کا امکان

راجدھانی دہلی میں موسم کا مزاج ایک بار پھر بدلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ہفتہ یعنی 24 فروری کو جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کی پیشین گوئی ہے اور 25 سے 27 فروری کے درمیان بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یعنی راجدھانی میں ایک بار پھر موسم سرد ہونے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔