اہم خبریں LIVE: بہار کے بگہا میں آرمی اسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

19 Mar 2024, 10:27 PM

بہار: بگہا میں آرمی اسپیشل ٹرین پٹری سے اتری

بہار کے مغربی بنگال ضلع واقع بگہا ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کے روز فوجیوں کو لے جا رہی اسپیشل ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسپیشل ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

19 Mar 2024, 6:45 PM

'وزیراعظم اسپن ماسٹر ہیں، ’ناری شکتی‘ کانام لے کر بات کو گھمانا جانتے ہیں‘، ونیش پھوگاٹ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ’شکتی‘ والے بیان سے متعلق وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اسے توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کا چرچا ہو رہا ہے۔ لوگ راہل گاندھی کی پوری تقریر کا حوالہ دے کر سچ بتانے میں لگے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی پر ملک کے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا بھی الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایسے میں خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے بھی وزیر اعظم مودی کے ’ناری شکتی‘ والے بیان پر سوال اٹھائے ہیں۔ پھوگاٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسپن ماسٹر ہیں اور وہ چیزوں کو اچھی طرح گھمانا جانتے ہیں۔

19 Mar 2024, 4:16 PM

ممبئی کے لکھن بھیا انکاؤنٹر کیس میں ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا

بمبئی ہائی کورٹ نے نومبر 2006 کے لکھن بھیا فرضی انکاؤنٹر کیس میں 12 ملزمین کی ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ ٹرائل کورٹ نے 13 دیگر ملزمین کو مجرم قرار دیا تھا اور پردیپ شرما کو بری کر دیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے پردیپ شرما کے بری کیے جانے کو بھی رد کر دیا اور انہیں ثبوتوں کی بنیاد پر مجرم قرار دیا۔ ہائی کورٹ نے کل 13 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ پردیپ شرما اینٹیلیا دھماکہ خیز مواد اور منسکھ ہیرن قتل کیس میں بھی ملزم ہیں۔


19 Mar 2024, 4:08 PM

لوک سبھا انتخابات: مہاراشٹر میں ایم وی اے کی سیٹوں کا اعلان کل

این سی پی شردچندر پوار کے ممبر اسمبلی روہت پوار نے کہا ہے کہ ایم وی اے و انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے درمیان لوک سبھا کی سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، کل اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

19 Mar 2024, 1:45 PM

ای ڈی پریس ریلیز کیوں جاری کر رہی ہے، کیا یہ کوئی سیاسی جماعت ہے؟ عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کی وزیر آتشی نے ای ڈی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ای ڈی کیوں پریس ریلیز جاری کر رہی ہے؟ کیا یہ ایک سیاسی جماعت ہے؟ پریس کانفرنس سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں۔ ای ڈی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا خود میں ایک بڑا سوال ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ڈی محض بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کا سیاسی آلہ بن چکی ہے۔‘‘


19 Mar 2024, 11:51 AM

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے صدر پشوپتی پارس نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بہار میں این ڈ ی اے کی سیٹ بٹوارے میں نظر انداز کیے جانے اور ایک بھی سیٹ نہ دیئے جانے سے ناراض ہو کر ایل جے پی کے صدر پشوپتی پارس نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ این ڈ ی اے میں تھے اور سیٹ بٹوارے میں ایک سیٹ پر ضد کیے ہوئے تھے۔ مگر بی جے پی نے ان کی جگہ چراغ پاسوان کو ترجیح دیتے ہوئے پشوپتی پارس کو باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔ این ڈ ی اے میں چراغ پاسوان کو 5 سٹیں دی گئی ہیں۔

19 Mar 2024, 11:25 AM

الوپیتھک دوا معاملہ: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیا

الوپیتھک دوا کے اثر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن کو طلب کیا ہے۔ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سخت موقف اپنایا اور بابا رام دیو سے سوال کیا کہ کیوں نہ عدالت کی توہین کے تحت کارروائی کی جائے؟ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں دونوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت اب دو ہفتے بعد ہوگی۔


19 Mar 2024, 10:54 AM

دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سونیا، کھڑگے، راہل، پرینکا سمیت متعدد لیڈران کی شرکت

کانگریس پارٹی کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارلیمانی گروپ کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی میں واقع اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے باقی امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دئے جانے کی توقع ہے۔

پارٹی جنرل سکریٹری نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسودہ انتخابی منشور کو اپنی منظوری دے گی جس میں پانچ ’نیائے‘ (انصاف) کے لیے پانچ پانچ ’گارنٹی‘ یعنی مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔