اہم خبریں LIVE: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ دھامی کے سابق پرسنل سکریٹری دھوکہ دہی معاملے میں گرفتار

<div class="paragraphs"><p>گرفتار / آئی اے این ایس</p></div>

گرفتار / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

15 Mar 2024, 10:45 PM

اتراکھنڈ: وزیر اعلیٰ دھامی کے سابق پرسنل سکریٹری دھوکہ دہی معاملے میں گرفتار

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے سابق پرسنل سکریٹری پی سی اپادھیائے کو ای-ٹنڈر دلانے کے نام پر ایک دوا کمپنی کے مالک سے 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس افسران نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔

15 Mar 2024, 7:43 PM

نریندر مودی الیکٹورل بانڈس کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ چلا رہے تھے: راہل گاندھی

الیکٹورل بانڈس کی تفصیلات ظاہر ہوتے ہی مودی حکومت پر اپوزیشن کا حملہ تیز ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی الیکٹورل بانڈس کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ چلا رہے تھے۔‘‘

15 Mar 2024, 4:41 PM

بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخل

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت جمعہ کو اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیج پرتاپ یادو نے دوپہر میں سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کے بعد حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچنا شروع ہو گئی۔


15 Mar 2024, 2:14 PM

الیکٹورل بانڈ انکشاف کے حوالہ سے کانگریس صدر کھڑگے کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

الیکٹورل بانڈ اسکیم کی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے کانگریس ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر حملہ بولا۔ انہوں نے بنگلورو میں کہا، ’’وزیر اعظم نے کہا تھا، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا۔ آج سپریم کورٹ نے اس بات کا انکشاف کر دیا کہ بی جے پی نے کس طرح الیکٹورل بانڈ کے ذریعے پیسے بنائے۔‘‘

15 Mar 2024, 12:51 PM

الیکشن کمیشن کل سہ پہر 3 بجے کرے گا عام انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 اور کچھ صوبائی اسمبلیوں کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لئے کل 16 مارچ کو دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ای سی آئی کے مطابق یہ پریس کانفرنس الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔


15 Mar 2024, 11:19 AM

سپریم کورٹ سی اے اے سے متعلق اصولوں پر روک لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کو تیار

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم اصول 2024 پر روک لگانے کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔

15 Mar 2024, 10:50 AM

سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل

سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ کسانوں اور خواتین کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ وہ ہریانہ کے آدم پور سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ آدم پور کے لوگوں سے مل رہی ہیں اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پالیسیوں سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔