اہم خبریں LIVE: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سر میں لگی چوٹ، اسپتال میں داخل

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

14 Mar 2024, 10:21 PM

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سر میں لگی چوٹ، اسپتال میں داخل

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی طرف سے کچھ تصویریں جاری کی گئی ہیں جس میں ممتا بنرجی کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ تصویر میں ممتا بنرجی کے سر پر گہری چوٹ نظر آ رہی ہے جس سے خون بہہ رہا ہے۔ انھیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

14 Mar 2024, 8:16 PM

’کیرالہ میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا‘، وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کا اعلان

مرکزی حکومت کے ذریعہ پورے ملک میں ’سی اے اے‘ نافذ کرنے کا اعلان گزشتہ دنوں ہو چکا ہے، لیکن کچھ ریاستیں اس کو نافذ کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’کیرالہ میں شہریت ترمیمی قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔‘‘

14 Mar 2024, 4:34 PM

وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت بہار قانون ساز کونسل کے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز انتخابات کے تمام 11 امیدواروں کو ریاستی قانون ساز کونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔


14 Mar 2024, 2:11 PM

گیانیش کمار اورسکھبیر سسندھو ہوں گے نئے ای سی، ادھیر رنجن چودھری کا دعویٰ

 کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے الیکشن کمیشن (ای سی) کے اعلان سے پہلے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کے لیے گیانیش کمار اور سکھبیرسندھو کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات (14 مارچ 2024) کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

14 Mar 2024, 12:20 PM

مودی حکومت نے کسانوں کا ایک روپیہ معاف نہیں کیا، ارب پتیوں کے 16 لاکھ کروڑ معاف کر دئے، راہل گاندھی

 مہاراشٹر کے ناسک میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری، حصہ داری اور کسانوں کا مسئلہ ہے لیکن اس پر کبھی کوئی بات نہیں کی جاتی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں پی ایم مودی کی حکومت نے آپ کا (کسانوں کا) کتنا قرضہ معاف کیا ہے؟ آج کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں کھڑے ہیں۔ انہوں (مودی حکومت) نے آپ کے ایک روپے کا قرضہ بھی معاف نہیں کیا لیکن ارب پتیوں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرضہ معاف کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔