پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف این ایس یو آئی بھی سڑکوں پر

دہلی: پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف این ایس یو آئی بھی سڑکوں پر
نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے دہلی کے پٹرول پمپ کے باہر پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت این ایس یو آئی دہلی کے نئے صدر کنال سہراوت نے کی۔ مظاہرہ میں سینکڑوں این ایس یو آئی کارکنان نے شرکت کی اور مرکز کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوراً ایندھن پر لگائے جا رہے ٹیکسوں کو کم کیا جائے تاکہ عوام راحت کی سانس لے۔
پٹرول اور ڈیزل کے دام آسمان پر، ہر طبقہ پریشان: اجے کمار للو
تیل قیمتوں کے خلاف کانگریس کے احتجاج کی تصویری جھلکیاں، تصاویر قومی آواز / وپن









’ٹیکس ہٹا دیا جائے تو تیل قیمتوں میں فی لیٹر 25 روپے کم ہو سکتے ہیں‘ کانگریس کا احتجاج جاری
تیل قیمتوں کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج لگاتار جاری ہے۔ بھوپال میں کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا، ’’ایندھن قیمتوں پر عائد ایکسائز ڈیوٹی ہٹا کر کم از کم 25 روپے کم کئے جا سکتے ہیں۔ کہاں ہیں وہ لوگ جو ایندھن کی قیمتوں کے حوالہ سے یو پی اے حکومت پر تنقید کرتے تھے؟ تیل قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی دوسری چیزیں بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔‘‘
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی بے تحاشہ قیمتوں کے خلاف قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دہلی میں کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری کی قیادت میں کارکنان پٹرول پمپ پر پہنچ کر احتجاج درج کرا رہے ہیں اور وہاں آنے والے لوگوں میں پرچے تقسیم کر رہے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 91072 نئے معاملے، 3403 اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 134580 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 3403 کی جان چلی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔