اہم خبریں: پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمت کو لے کر ممتا نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Jul 2021, 6:46 PM

پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمت کو لے کر ممتا نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے مرکز کے ذریعہ لگائے جانے والے ٹیکسز کو کم کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی خط میں مہنگائی کا جو ٹرینڈ شروع ہو چکا ہے، اس پر غور و خوض کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

05 Jul 2021, 5:29 PM

ماسکو میں نوعمروں کو اسپوٹنک وی کے ٹیکے لگانے کا کلینیکل ٹرائل شروع

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو نے 12-17 سال کی عمر کے نوعمروں میں کورونا کے لئے اسپوٹنک - ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع کر دیئے ہیں اور نوعمروں کو جو پہلے ٹیکے لگانے کے خواہاں ہیں ان نوعمروں کو ٹیکہ لگانے سے پہلے کا طبی ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کی ڈپٹی میئر انستاسیہ رکووا نے پیر کو اس بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے گمالیا کے مرکز سے 12 تا 17 سال کی عمر کے نوعمروں کے لئے اسپوٹنک - ویکسین کا کلینیکل مطالعہ شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہم نے 100 شرکاء کو بھرتی کیا ہے۔" ابتدائی طور پر ٹیکہ لگوانے والے نوعمروں کے ایک گروپ کی میڈیکل ٹیسٹنگ آج سے شروع کردی گئی ہے، جس میں پی سی آر لازمی ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

05 Jul 2021, 4:29 PM

گہلوت حکومت نے ویکسین کی مناسب مقدار فراہم کرنے کا مرکزی حکومت سے کیا مطالبہ

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت سے آج پھر ریاست کو مناسب مقدار میں ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ویکسین کی تقریباً 70 ہزارخوراکیں بچی ہیں، جو آج لگائی جائیں گی۔ ویکسین کی قلت کی وجہ سے آج بھی بیشتر اضلاع میں ویکسینیشن کا کام بند ہے۔ راجستھان کو ضرورت کے مطابق مرکز کی جانب سے ویکسین نہیں مل پا رہی ہے، جس کی وجہ سے بار بار ویکسینیشن کا کام رک جاتا ہے۔


05 Jul 2021, 3:25 PM

چین میں موسلا دھار بارش، 1.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

بیجنگ: چین کے صوبہ انہوئی میں موسلا دھار بارش نے صوبے کے 19 کاؤنٹیوں، شہروں اور اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا۔ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پیر کو کہا کہ انہوئی میں یکم جولائی کو شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔ بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے، فصلیں اور سڑکیں ڈوب گئیں ہیں۔ اتوار تک 8400 ہیکٹر کھڑی فصلوں کو شدید بارش اور سیلاب اور 27 ملین یوآن (تقریباً 401 ملین ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے مقامی لوگوں کو بستر، لحاف، پانی اور فوری نوڈلز بھیجنے میں مدد کے لئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں، امداد کا کام جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔