اہم خبریں: کورونا وائرس کے چار مشتبہ مریضوں کے اسپتال سے فرار ہونے سے افراتفری

کورونا وائرس کے سبب نصف سے زائد جرمن اداروں کا کاروبار متاثر
کورونا وائرس کے سبب نصف سے زائد جرمن اداروں کا کاروبار متاثر
user

قومی آوازبیورو

14 Mar 2020, 8:16 PM

کورونا وائرس کے چار مشتبہ مریضوں کے اسپتال سے فرار ہونے سے افراتفری

مہاراشٹر کے ناگپور میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک نجی اسپتال سے کورونا وائرس کے چار مشتبہ مریض فرار ہو گئے۔ بعد میں چار میں سے تین واپس لوٹ آئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق چاروں میں سے ایک کی رپورٹ کورونا وائرس کی جانچ میں منفی پائی گئی ہے جبکہ تین کی جانچ کا عمل تاحال جاری ہے۔ افسران نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکو اور پیرا میڈیکل ملازمین کی کاوشوں کے باوجود چاروں مریض جمعہ کی شام کو فرار ہو گئے تھے۔

14 Mar 2020, 5:14 PM

دہلی تشدد: انکت شرما قتل معاملہ میں اب تک ہوئی 6 لوگوں کی گرفتاری

دہلی تشدد کے دوران آئی بی افسر انکت شرما قتل معاملہ میں اب تک 6 لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے اور پولس ان سے لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز انکت شرما قتل معاملہ میں سلمان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج اس سلسلے میں مزید پانچ گرفتاریاں ہوئی ہیں جن کے نام فیروز، جاوید، گلفام، شعیب اور انس بتائے جا رہے ہیں۔

14 Mar 2020, 4:13 PM

جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے آج نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کے ساتھ میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکز کے ماتحت بنانے کا فیصلہ وہاں کے لوگوں کی بے عزتی ہے۔ اس فیصلہ کو واپس لیا جانا چاہیے۔ جموں و کشمیر کو ایک بار پھر مکمل ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے۔


14 Mar 2020, 3:30 PM

کورونا وائرس قومی آفت قرار، مہلوکین کے اہل خانہ کو ملیں گے 4 لاکھ روپے

کورونا وائرس پر مرکزی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے قومی آفت قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فرد کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے امدادی رقم کے طور پر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

14 Mar 2020, 2:13 PM

بی جے پی حکومت تیل کی قیمت کم کرنے کی جگہ خود منافع کما رہی: اجے ماکن

پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کے بعد کانگریس مرکز کی مودی حکومت سے ناراض نظر آ رہی ہے۔ کانگریس لیڈر اجے ماکن نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس حساب سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، اس حساب سے ہمارے ملک میں پٹرول، ڈیل، ایل جے پی، سی این جی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔ لیکن بی جے پی حکومت قیمتیں کم کرنے کی جگہ خود منافع کما رہی ہے اور عوام کو فائدہ نہیں دے رہی ہے۔‘‘


14 Mar 2020, 1:21 PM

سری نگر: آزادی کے بعد فاروق عبداللہ نے نظر بند بیٹے عمر عبداللہ سے کی ملاقات

سری نگر میں نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ نے اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسی جگہ ہوئی جہاں انھیں نظر بند کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ کو جمعہ کے روز آزادی مل گئی لیکن عمر عبداللہ اب بھی پی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر عبداللہ اور دیگر نظر بند لیڈروں پر سے بھی جلد پی ایس اے ہٹا لیا جائے گا۔

14 Mar 2020, 12:08 PM

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض ناگپور اسپتال سے فرار، شہر میں الرٹ جاری

ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 83 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اسی درمیان خبر آ رہی ہے کہ مہاراشٹر کے ناگپور اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریض اسپتال سے کہیں بھاگ گئے ہیں۔ دیر رات ہوئے اس واقعہ کے بعد شہر میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سبھی مریض کی تلاش جاری ہے۔


14 Mar 2020, 8:55 AM

نیوزی لینڈ: کورونا وائرس کے خوف سے کرائسٹ چرچ حملہ کی برسی تقریب رد

نیوزی لینڈ واقع کرائسٹ چرچ کی مسجد میں 15 مارچ 2019 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی یاد میں برسی تقریب اتوار کے روز منعقد ہونے والی تھی لیکن اس تقریب کو رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */