اہم خبریں: بی جے پی لیڈروں نے ایودھیا میں ’رام کے نام پر‘ گھوٹالہ کیا...سسودیا

منیش سسودیا
منیش سسودیا
user

قومی آوازبیورو

14 Jun 2021, 8:29 PM

بی جے پی قائدین نے رام کے نام پر گھپلہ کیا: سسودیا

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی قائدین نے رام مندر کے لئے شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ذریعہ 12080 مربع میٹر اراضی میں کروڑوں روپے مالیت کا گھپلہ کیا ہے۔ منیش سسودیا نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ شری رام جنم بھومی ٹرسٹ نے 18 مارچ 2021 کو12080 مربع میٹر زمین 18.5 روپے میں خریدی۔ ٹرسٹ نے یہ زمین روی موہن تیواری اور سلطان انصاری سے خریدی جس میں ٹرسٹ کے رکن انل مشرا اوراجودھیا کے میئر رشی کیش اپادھیائے گواہ بنے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ مندر کے لئے مزید جگہ خریدی گئی تاکہ مندر مزید عالیشان بن سکے۔ اس کے لئے سب نے اپنا چندہ دیا چاہے وہ مزدور ہوں ، کسان ہوں یا تاجر۔ شری رام کے مندر کی تعمیر کے لئے سب نے اپنی بچت سے چندہ دیا ہے ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس زمین کی خریداری اور شری رام کے عقیدت مندوں اور ان کے اعتماد کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

14 Jun 2021, 7:39 PM

صومالیہ میں الشباب کے خلاف آپریشن، 50 شدت پسند ہلاک

مغادیشو: صومالیائی فوج نے گیارہ جون سے اب تک ہران نامی علاقے میں تنظیم کے خلاف جاری آپریشن میں کم از کم پچاس عسکریت پسند ہلاک کرنے سمیت تنظیم کے زیر استعمال بعض مقامات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف آپریشن میں پچاس کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔ صومالی فوج نے گیارہ جون سے اب تک ہران نامی علاقے میں تنظیم کے خلاف آپریشن کیا جس میں کم از کم پچاس عسکریت پسند ہلاک کرنے سمیت تنظیم کے زیر استعمال بعض مقامات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ الشباب علاقے میں بارہا حفاظتی قوتوں اور شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے جن کے خلاف صومالی فوج کے آپریشنز میں اب تک چھ دیہات آزاد کروا لیے گئے ہیں۔

14 Jun 2021, 6:31 PM

شرپسند عناصر نے عمر رسیدہ شخص کی داڑھی کاٹی، ویڈیو وائرل

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقے کے بہٹا حاجی پور کالونی میں شرپسند عناصر نے ایک عمر رسیدہ شخص کا اغوا کر نے کے بعد ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کی داڑھی کاٹنے کے ساتھ مبینہ طور سے ان سے ’جئے شری رام‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگوائے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگیا ہے۔ وائرل ویڈیو گزشتہ 5جون کو بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم پرویش گجر کو گرفتا رکرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس حراست میں موجود پرویش گجر نے ابھی تک اس ضمن میں اپنا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔


14 Jun 2021, 5:29 PM

آکسیجن سپلائی کرنے والے کمرے میں معمولی دھماکہ

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ڈسٹرکٹ اسپتال کے کووڈ- 19 آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن سپلائی کرنے والے روم میں معمولی دھماکہ کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر مریضوں کو نکالنا پڑا۔ کھرگون کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈی ایس چوہان نے بتایا کہ کوڈ آئی سی یو میں آکسیجن سپلائی والے کمرے میں اچانک دھماکے کے باعث وہاں موجود 4 مریضوں کو دیگر آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ کمرے میں لگی آگ پر تیزی سے قابو پا کر ایک بڑا حادثہ ٹالا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر دیویش ورما نے بتایا کہ کمرے میں رکھے ہوئے آکسیجن سلنڈر اور خودکار کنٹرول پینل کے ذریعے آئی سی یو سمیت تین مقامات پر آکسیجن فراہم کی جارہی تھی۔ کچھ دن پہلے خود کار طریقے سے کنٹرول پینل کے کسی ایک حصے کی خرابی کی وجہ سے سلنڈروں سے والوز کے ذریعہ آکسیجن براہ راست فراہم کی جا رہی تھی۔

14 Jun 2021, 4:29 PM

یوگی کے گھر کے باہر زبردست مظاہرہ، ’چندہ چور-گدّی چھوڑ‘ کا نعرہ گونجا

ایودھیا میں رام مندر کے لیے خریدی گئی زمین میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ کی بات سامنے آنے سے کانگریس کارکنان نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی کی رہائش گاہ پر زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے چندہ چور، گدی چھوڑ جیسے نعرہ تقریباً 20 منٹ تک فضا میں گونجتے رہے، خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش کی طرف جا رہی کانگریس کی خواتین کارکنان کو مرد پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا ہے اور آخر پولیس انہیں گرفتار کرکے لے گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔