اہم خبریں: عراق میں کرفیو کی مدت ایک ہفتے اور بڑھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

07 Jun 2020, 1:13 PM

عراق میں کرفیو کی مدت ایک ہفتے اور بڑھی

بغداد: عراق میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوووڈ- 19) کے پیش نظر نافذ کرفیو کی مدت ایک ہفتے بڑھا دی گئی ہے۔ عراق کے وزیراعظم مصطفى الكاظمی کے پریس سروس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں کوووڈ- 19 نے 33 نئے مریضوں کی موت درج کیے جانے کے بعد افسران نے کرفیو کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا، کہ ’’کرفیو کو ہفتے سے ایک ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔14 جون سے جزوی طورپر کرفیو لگایا جائےگا، جو شام چھ بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا۔ وہیں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو مکمل کرفیو نافذ رہےگا۔

07 Jun 2020, 12:15 PM

مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو اور گجرات میں کورونا وائرس کے 65 فیصد کیسز

نئی دہلی: مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے 160366 کیسزہوچکے ہیں جومجموعی کیسز کا65 فیصد ہیں۔ اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9971 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 246628 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 6929 افراد ہلاک اور119293 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

07 Jun 2020, 11:11 AM

پومپیو نے چین کی ہانگ کانگ پالیسی کا موازنہ جرمن نازی ازم سے کیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چین کی ہانگ کانگ پالیسی کو جرمن نازی ازم سے تشبیہ دی ہے۔ ہفتہ کے روز ایک روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ’’چینی کمیونسٹ پارٹی نے برطانیہ کے ساتھ معاہدے میں جو وعدے کیے تھے اسے اس نے اسی وقت توڑ دیئے جب اس نے ہانگ کانگ کے عوام کو آزادی سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ٹھیک اسی طرح کے کچھ دنوں میں واپس لئے گئے وعدوں کی طرح ہیں جیسے جرمنی نے بقیہ یوروپ کے ساتھ کیا تھا ‘‘۔

ٹرمپ انتظامیہ نے چین پرغیر منصفانہ تجارتی طریقوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت پرتجاوزات کا الزام عائد کیا۔ اس کے سبب امریکہ اور چین کے تعلقات میں کیشدگی پیدا ہوئی ہے۔ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور امریکہ پر بین الاقوامی قانون کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔


07 Jun 2020, 10:09 AM

آئرلینڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

ڈبلن: آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ آئرلینڈ کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز نے یہ اطلاع دی۔ خیال رہے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف آئرلینڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر یہ تیسرا مظاہرہ تھا۔

ہفتہ کے روز مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے گھٹنے ٹیک کر مظاہرہ کیا اور جارج کے ساتھ پولیس کی بربریت کے لئے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ اس عرصے کے دوران، مظاہرین نے امریکہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات پر نسل پرستی کی گہری جڑوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے امریکہ کے شہرمنی پولس شہر میں ایک گورے پولیس افسرنے 46 سالہ جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کے گردن کو تقریباً 9 منٹ تک گھٹنے سے دبائے جانے کے سبب اس کی 25 مئی کو موت ہوگئی تھی۔

07 Jun 2020, 8:42 AM

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جکارتہ: انڈونیشیا میں ریختر پیمانے پر 5.1 شدت کے زلزلہ محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر نے بتایا کہ انڈونیشیا میں ہفتہ کے روز 23:50:37 بجے محسوس کیے گئے زلزلہ کا مرکز سنگکل سے 99 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ امریکی سروے سنٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 25.76 کلومیٹر نیچے 1.7045 ڈگری عرض البلد اور 97.1119 ڈگری طول البلد میں تھا۔


07 Jun 2020, 7:52 AM

گجرات میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 افراد کی موت، کل متاثرین 19617

گاندھی نگر: گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے مزید 29 لوگوں کی موت کے بعد اب تک اموات کی کل تعداد 1219 ہوگئی ہے اور اس کے 498 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 19617 پر پہنچ گئی ہے۔ آج 26 اموات احمد آباد، دو سورت اور ودودرا میں ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے سینئر افسر کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ان میں سے 210 احمد آباد، 23 ودودرا اور 35 سورت کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک صحت مند ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 13324 ہوگئی ہے۔اس طرح اب فعال معاملے 5074 ہیں جن میں سے 61 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تک کل 245606 لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔