یہ قربانی ہم کبھی نہیں بھولیں گے: راہل گاندھی 

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

22 Jun 2020, 8:39 AM

راہل گاندھی کی شہیدوں کو خراج عقیدت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وادی گلوان میں شہید ہوئے 20 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے بھائیوں کو خراج عقیدت،ہمارے لئے آپ نے خو د کو نچھاور کر دیا ،یہ قربانی ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘ راہل گاندھی اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

21 Jun 2020, 12:01 PM

اس مرتبہ سورج گرہن کے ساتھ یوم یوگا بھی کووڈ- 19 کی نذر

نئی دہلی: دہلی، ہریانہ، گجرات اور مہاراشٹرا میں آج حلقہ نما (اینولر) سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ عرف عام میں اسے آگ کا دائرہ (رنگ آف فائر) بھی کہا جاتا ہے۔ اس غیر معمولی موقع کو جو ہر سال جو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یوم یوگا کے ساتھ یہ موقع بھی کووڈ 19 کی نذر ہو کر رہ گیا ہے۔ سورج گرہن کا جزوی مرحلہ صبح 9 بج کر 16منٹ پر شروع ہوا۔ حلقہ نما مرحلہ صبح 10 بج کر 19 منٹ سے دو بج کر دو منٹ تک چلے گا۔ اس کے بعد چاند گرہن کا جزوی مرحلہ سہ پہر3 بج کر چار منٹ تک چلے گا۔ اس قسم کے سورج گرہن میں چاند، سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتے ہوئے سورج کے سامنے اس طرح آجاتا ہے کہ زمین پر رہنے والوں کے لیے سورج کا وسطی حصہ چھپ جاتا ہے اور صرف کنارے سے دائرے کی شکل میں روشنی کا حلقہ نظر آتا ہے۔

21 Jun 2020, 11:10 AM

ممبئی میں بھی نظر آرہا ہے سورج گرہن


21 Jun 2020, 10:40 AM

سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے نہ دیکھیں، جا سکتی ہیں نظریں

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش نہ کریں، اگر آپ سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے سے دیکھنے کی کوشش کریں گے تو آپ کی آنکھوں کی روشنی ہمشہ کے لئے جانے کا خطرہ ہے، سائنس دانوں کے مطابق جزوی سورج گرہن مکمل سورج گرہن سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

21 Jun 2020, 10:29 AM

دہلی و جموں و کشمیر میں نظر آرہا ہے سورج گرہن

سورج گرہن ہندوستان سمیت کئی ممالک میں نظر آرہا ہے، خبروں کے مطابق یہ سورج گرہن جموں و کشمیر میں بھی نظر آرہا ہے، اس کے ساتھ سورج گرہن کا نطارہ آپ دہلی میں بھی کرسکتے ہیں۔


21 Jun 2020, 10:14 AM

سال کا سب سے بڑا سورج گرہن، کہاں کہاں نظر آرہا ہے

سال کا سب سے بڑا سورج گرہن آج شروع ہوچکا ہے۔ سورج گرہن آج صبح 9.15 سے شروع ہوا ہے اور سہ پہر 3.04 پر ختم ہوگا۔ تقریباً 5 گھنٹے اور 49 منٹ تک جاری رہنے والے اس سورج گرہن کے دوران کئی سارے نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

ان جگہوں پر نظر آرہا سورج گرہن

یہ سورج گرہن ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں نظر آرہا۔ ّج کا سورج گرہن ہندوستان، پاکستان، چین، وسطی افریقہ کے ممالک، کانگو، ایتھوپیا، شمالی آسٹریلیا، بحر ہند اور یورپ کے مختلف ممالک میں نظر آرہا ہے۔ ہندوستان کی بات کریں تو یہ راجستھان کے سورت گڑھ اور انوپ گڑھ، ہریانہ کے سرسہ، رتیہ اور کوروکشترا اور اترا کھنڈ کے دہرادون، چمبہ، چمولی اور جوشی مٹھ جیسے علاقوں میں 'سورج گرہن' صرف ایک منٹ کے لئے نظر آئے گا۔

21 Jun 2020, 9:02 AM

فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.96 سے تجاوز

پیرس: فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے چھ سو سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 1.96 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت کی جا نب سے ہفتے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 196093 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس مہلک وبا کے سبب 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ 29633 ہوگئی ہے۔


21 Jun 2020, 8:42 AM

برازیل میں کورونا سے تقریباً 50 ہزار افراد ہلاک

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس دوران یہاں پر تقریباً 35000 نئے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے34666 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1076579 ہوگئی ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کی وجہ سے 1022 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 49976 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح پانچ فیصد ہے۔ برازیل کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 119500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

21 Jun 2020, 7:55 AM

گجرات میں 20 مزید اموات، 539 نئے معاملے

گاندھی نگر: گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس یعنی کووڈ- 19 کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 20 افراد کی موت ہوگئی، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1639 ہوگئی اور 539 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 26737 ہوچکی ہے۔ گزشتہ احمد آباد میں 16 اور سورت میں چار اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے اسپتالوں سے 535 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 418 احمدآباد سے، 20 وڈوڈرا سے اور 52 سورت سے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18702 ہوگئی ہے۔ اس طرح اب 6396 فعال معاملے ہیں جن میں سے 66 وینٹی لیٹروں پر ہیں۔ اب تک کل 319414 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ 219911 افراد قرنطین میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔